قومی

پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلایا جائے، کپل سبل نے وزیراعظم مودی سے کیا بڑا مطالبہ

نئی دہلی: راجیہ سبھا رکن اور سپریم کورٹ کے سینئروکیل کپل سبل نے جمعہ کووزیراعظم نریندرمودی سے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلا کرپہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے سیشن کے دوران ایک تجویزمنظورکرنے اوردنیا کومتحد رہنے کا پیغام دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت کو برسراقتداراوراپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کو الگ الگ اہم ممالک میں بھیجنے کا بھی مشورہ دیا، تاکہ پاکستان پرسفارتی دباؤ بنایا جاسکے۔

سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے یہاں ایک پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ امریکہ کی طرح ہندوستان کوبھی پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے والے سبھی اہم ممالک کویہ بتانا چاہئے کہ اگروہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرتے ہیں توہمارے ساتھ کاروبارنہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 1972 میں ذوالفقارعلی بھٹونے کہا تھا کہ ہم ہندوستان کو ہزارزخم دے کرخون سے شرابورکردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں پارلیمنٹ پردہشت گردانہ حملہ ہوا۔ 2002 میں کالوچک کا قتل عام ہوا۔ 2005 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس پر حملہ ہوا۔ جولائی 2006 میں ممبئی میں ٹرین میں بم دھماکہ ہوا۔ 2008 میں ممبئی میں حملہ ہوا۔ 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ ہوا۔ 2016 میں اری دہشت گردانہ حملہ ہوا اور 2019 میں پلوامہ خودکش بم دھماکہ ہوا۔ یہ سلسلہ جاری ہے۔

یہ ہندوستان کی خود مختاری پرحملہ

راجیہ سبھا کے آزاد رکن کپل سبل نے کہا کہ میں اس ضمن میں وزیراعظم مودی کومشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلائیں اور اس پر تبادلہ خیال کریں۔ ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی  خودمختاری پرحملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ اتفاق رائے سے ایک تجویزمنظورکی جانی چاہئے تاکہ دنیا کے سامنے قوم کا یہ جذبہ پیش کیا جاسکے کہ ہرکوئی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک متحد ہے اورایسی مذموم حرکتیں برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے برسراقتداراوراپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے وفود کوافریقہ، امریکہ، یوروپ، چین، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روس اورجنوبی امریکہ جیسے ممالک میں بھیجنے کی بھی اپیل کی تاکہ سفارتی دباؤ بنایا جاسکے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

15 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

57 minutes ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

2 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

4 hours ago