قومی

Delhi MCD Mayor Election: بی جے پی کے راجا اقبال سنگھ بنےایم سی ڈی کے میئر، جے بھگوان یادو ڈپٹی میئر، کانگریس کے امیدواروں کو ملے محض اتنے ووٹ

Delhi MCD Mayor Election Result 2025: دہلی ایم سی ڈی کے میئرالیکشن میں بی جے پی کو جیت ملی ہے۔ پارٹی کے اقبال راجا سنگھ دہلی کے میئربن گئے ہیں۔ جمعہ کے روز ہوئی ووٹنگ میں کل 142 ووٹ پڑے۔ اس میں بی جے پی کے اقبال سنگھ کو 133 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے امیدوارمندیپ کومحض 8 ووٹ ملے۔ 8 ووٹ ہونے کے باوجود کانگریس نے اپنا امیدوار اتارا تھا جبکہ عام آدمی پارٹی نے اس الیکشن میں امیدوارنہیں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہیں ڈپٹی میئرعہدے پر بھی بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے جے بھگوان یادو ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کی اریبہ خان کو ہرایا ہے۔

قابل ذکرہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں عام آدمی پارٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بی جے پی نے 27 سالوں بعد دہلی کے اقتدار پر واپسی کی ہے۔ ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے اور اب دہلی میونسپل کارپوریشن میں بھی بی جے پی کا میئراور ڈپٹی میئر بن گیا ہے۔

بغیرکسی بھید بھاؤ کے لئے جائیں گے فیصلے: میئر

ایم سی ڈی میئرالیکشن جیتنے کے بعد بی جے پی لیڈر راجا اقبال سنگھ نے کہا، “میں وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دہلی بی جے پی کے صدر ویریندرسچدیوا اور پارٹی کے دیگرلیڈران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں برسراقتدار، اپوزیشن اورکانگریس کے ساتھ مل کرکام کروں گا۔ دہلی کی ترقی کے لئے بغیرکسی بھید بھاؤ کے فیصلے لئے جائیں گے۔”

کون ہیں دہلی کے نئے میئر راجا اقبال سنگھ؟

راجا اقبال سنگھ ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈرتھے۔ وہ شمال ایم سی ڈی کے سابق میئر رہ چکے ہیں۔ وہ سول لائن زون میں وارڈ کمیٹی کے سابق میئر اور مکھرجی نگروارڈ 13 کے سابق کونسلر بھی ہیں۔ بی جے پی میں ان کا قد تیزی سے بڑھا ہے۔ راجا اقبال سنگھ اکالی دل سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے سسرجی ٹی بی نگر کے کونسلر تھے اوران کے بھائی ابھی بھی اکالی دل کی سیاست میں سرگرم طور پر شامل ہیں۔ راجا اقبال سنگھ 2020 تک سول لائن زون میں اکالی دل کی طرف سے میئرتھے۔ اس سال جب پارٹی این ڈی اے سے باہر ہوگئی تو قیادت نے ان سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لئے کہا، لیکن انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ بعد میں 2021 میں بی جے پی نے انہیں شمال ایم سی ڈی کا میئر بنا دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago