پہلگام حملے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
نئی دہلی: امریکی پارلیمنٹ نے ایک امریکی میڈیا تنظیم کی طرف سے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی کوریج کی سخت مذمت کی ہے۔ 22 اپریل کو ہوئے حملے میں 26 افراد کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے ’نیو یارک ٹائمز‘ (NYT) کی سخت تنقید کی۔ رپورٹ میں ’دہشت گرد‘ کے بجائے ’انتہا پسند‘ اور ’گن مین‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کمیٹی نے اخبار میں استعمال کیے گئے الفاظ کی مذمت کی۔ کمیٹی نے اصل عنوان کی تصویر شیئر کی۔ اصل سرخی تھی: ’کشمیر میں عسکریت پسندوں نے کم از کم 24 سیاحوں کو گولی مار دی۔‘ کمیٹی کی پوسٹ میں لفظِ ’انتہا پسند‘ کو سرخ رنگ سے کاٹ کر کے اس پر ’دہشت گرد‘ لکھا گیا۔
امریکی کمیٹی نے ’نیو یارک ٹائمز‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہم نے اسے آپ کے لیے ٹھیک کر دیا ہے۔ یہ واضح طور پر ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔ چاہے وہ ہندوستان ہو یا اسرائیل، جب دہشت گردی کی بات آتی ہے تو NYT حقیقت سے دور ہو جاتا ہے۔‘‘
دہشت گردوں نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے ایک مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسرن میں لوگوں (زیادہ تر سیاحوں) پر اندھا دھند گولیاں چلا دی تھیں۔ اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک نیپالی سیاح بھی شامل ہے۔ پاکستان میں قائم کالعدم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ سے وابستہ ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دہشت گردوں کو ’انتہا پسند‘ اور ’گن مین‘ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس فائرنگ کے واقعے کو ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا۔ اس حملے کو محض ’فائرنگ‘ کے طور پر پیش کرنے پر امریکی حکومت کے کئی حلقوں کی جانب سے شدید اعتراض کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وزیر اعظم مودی کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’صدر ٹرمپ نے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور اس گھناؤنے حملے کے قصورواروں کو انصاف کے دائرے میں لانے میں ہندوستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ہندوستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی وزیر اعظم مودی کو فون کرکے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…
ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اپوزیشن آکاشوانی بھون کے احاطے میں…
کاجل نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کسی کے چھوڑ جانے یا محبت میں…
مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…
فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…