انٹرٹینمنٹ

Kunal Kamra gets relief from court: کنال کامرا کو عدالت سے ملی بڑی راحت، نہیں ہوگی گرفتاری

ممبئی: اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لیے بغیر تبصرہ کرنے کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے کامرا کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کو حکم دیا کہ کامرا کے ’غدار‘ ریمارک کو لے کر ان کے خلاف درج ایف آئی آر معاملے میں گرفتار نہیں کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کو عدالت سے چنئی میں کنال کامرا سے پوچھ گچھ کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اب ممبئی پولیس چنئی جا کر مقامی پولیس کی مدد سے کامرا کا بیان درج کرے گی۔

جسٹس سارنگ کوتوال اور ایس ایم مودک کی بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ کھار میں درج معاملے میں درخواست گزار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ معاملے کی تفتیش جاری رہ سکتی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی چنئی کی مقامی پولیس کی مدد سے کامرا کا بیان درج کر سکتی ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے 8 اپریل کو کامرا کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی مانگ والی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کنال کو 16 اپریل تک تحفظ فراہم کیا اور تمام حکومتی جماعتوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب بھی طلب کیا تھا۔

کامرا نے آئین کے آرٹیکل 19 اور 21 کے تحت آزادی اظہار اور زندگی کے حق کے بنیادی حقوق کی بنیاد پر ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ کنال کامرا کے خلاف ممبئی کے کھار تھانے میں تین الگ الگ مقدمات درج ہیں۔ تینوں معاملات میں، مہاراشٹر کے مختلف مقامات سے زیرو ایف آئی آر کے تحت شکایات ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کو ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔ یہ ایف آئی آر بلدڈھانا، ناسک اور تھانے اضلاع میں درج کی گئی تھیں اور اب ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن ان کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق کامرا پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں کنال کامرا کو تین بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پولیس اسٹیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ کھار پولیس نے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو سے وابستہ متعدد افراد سے پوچھ تاچھ کرکے ان کے بیانات درج کر چکی ہے۔ کیس سے جڑے دیگر لوگوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago