قومی

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال کا نیا نام ’پشچم بنگا‘ (Paschim Banga) ہوگا۔ انگریزی میں بھی ریاست کا نام پشچم بنگا ہی لکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں 9 دسمبرکواسمبلی میں تجویزپیش کی جائے گی۔ تجویزمنظور ہونے کے بعد اسے مرکزی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری نے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے پیرکوہی نام کی تبدیلی کی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی کا سرمائی اجلاس 4 دسمبرسے شروع ہوگا اور14 دسمبرتک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 دسمبرکواسمبلی میں اس سلسلے میں تجویزپیش کی جائے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدرنے بھی دیا تھا اشارہ

اس سے پہلے بی جے پی کے ریاستی صدرشمک بھٹاچاریہ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ ریاستی حکومت مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے پشچم بنگا رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جلد ہی اس سلسلے میں اسمبلی میں تجویزپیش کی جائے گی۔ مغربی بنگال کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ پہلے بھی موضوعِ بحث رہا ہے۔ اس سے قبل جب ممتا بنرجی ریاست کی وزیراعلیٰ تھیں، تب ان کی حکومت نے ریاست کا نام تبدیل کرکے ’بانگلہ‘ رکھنے کی تجویزپیش کی تھی۔

ممتا بنرجی حکومت کی تجویزکونہیں ملی تھی منظوری

دراصل مغربی بنگال کوانگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی حرف ڈبلیوسے ہوتی ہے۔ اس وجہ سے حروفِ تہجی کی ترتیب سے تیارہونے والی فہرستوں میں ریاست کا نام ہمیشہ سب سے آخرمیں آتا ہے۔ اس معاملے پرکئی مرتبہ تشویش ظاہرکی جاچکی ہے کہ اس سے انتظامی امورمیں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اسی وجہ سے ممتا بنرجی ریاست کا نام تبدیل کرکے ’بانگلہ‘ رکھنا چاہتی تھیں۔ ان کی حکومت نے اس سلسلے میں اسمبلی سے تجویزمنظورکرواکرمرکزی وزارت داخلہ کو بھی بھیجی تھی، لیکن اسے منظوری نہیں مل سکی۔

شوبھیندوحکومت نے نام بدلنے کا فیصلہ کیا

اب شوبھیندوادھیکاری حکومت نے ریاست کا نام ’پشچم بنگ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگریزی میں اس نام کی شروعات حرف پی سے ہوگی۔ پیرکونوآنّہ میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں نئے نام کی تجویزکومنظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاست کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی اطلاع دی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

18 minutes ago

PM Modi announces IIT offshore campus in Nepal: نیپال میں آئی آئی ٹی کا آف شور کیمپس، اسٹارٹ اَپ انکیوبیٹر اور انوویشن ہب قائم کرے گا ہندوستان: وزیراعظم مودی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…

22 minutes ago

Adani Airport Holdings: اڈانی ایئرپورٹس کا 360 ون اثاثہ جاتی مینجمنٹ سے 300 ملین ڈالر کی نئی ایکویٹی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا معاہدہ

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز اور 360 ون اثاثہ جاتی مینجمنٹ نے شیئر سبسکرپشن معاہدے پر دستخط…

52 minutes ago