وارانسی: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے سلسلے میں پیر کو ایک فوٹوگرافی مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے طلبا نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلباء نے ہریش چندر گھاٹ کے قریب واقع تاریخی کاماکوٹیشور مندر کا دورہ کیا اور اس کی منفرد تعمیراتی خصوصیات اور باریک تفصیلات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے انہیں مندر کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔ کانچی کاماکوٹی پیٹھم سے وابستہ کاماکوٹیشور مندر ہندوستانی تعمیراتی روایات اور روحانی اہمیت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ مندر میں ’شیو پنچایتن‘ سے وابستہ دیوتاؤں کی مورتیاں روایتی تعمیراتی اصولوں کے مطابق نصب کی گئی ہیں، جس میں بھگوان شیو کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
طلبا نے کاشی اور تمل ناڈو کی مشترکہ روایات کو سراہا
مقابلے میں شریک طالبات میں سے ایک خوشی یادو نے مندر کے فنِ تعمیر کو انتہائی دلکش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تاریخ اور منفرد خصوصیات کے بارے میں جاننا ایک بھرپور تجربہ رہا۔ خوشی یادو نے کاشی اور تمل ناڈو کے ثقافتی امتزاج کو محسوس کرنے اور دونوں خطوں کی مشترکہ روایات کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پیر کی شام بی ایچ یو کیمپس میں واقع وشوناتھ مندر میں بھجن کی ایک محفل بھی منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور طلباء نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے شرکا کو کاشی تمل سنگمم کے مقاصد اور اہمیت کے ساتھ ساتھ کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی اور روحانی ورثے سے روشناس کرایا گیا۔ ان تقریبات سے قبل منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کو کاشی کی روایات، مندروں کے فنِ تعمیر اور روحانی ورثے سے متعارف کرانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی اور جنوبی ہندوستان کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کاشی تمل سنگمم کا پانچواں ایڈیشن 28 نومبر سے 12 دسمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…
ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ ڈائریکٹ ٹو ہوم خدمات، موسم سے متعلق معلومات، آفات کے انتظام اور…
دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…
اتر پردیش کے اٹاوہ کی رہنے والی سپریم کورٹ کی وکیل سیما سمردھی کشواہا کو…