قومی

Centre files affidavit in SC on Waqf: وقف قانون پر سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کا حلف نامہ ،کہا-نہیں کی گئی ہےمذہبی حقوق میں مداخلت

مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی قانون پر جوابی حلف نامہ داخل کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں، حکومت نے قانون کا دفاع کیا ہے، یعنی اسے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 100 سالوں سے وقف بائی یوزر کو صرف رجسٹریشن کی بنیاد پر تسلیم کیا جاتا ہے، زبانی طور پر نہیں۔مرکزی حکومت نے حلف نامہ میں کہا کہ وقف مسلمانوں کا مذہبی ادارہ نہیں ہے بلکہ ایک قانونی ادارہ ہے۔ وقف ترمیمی ایکٹ کے مطابق متولی کا کام سیکولر ہے، مذہبی نہیں۔ یہ قانون منتخب عوامی نمائندوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے ہی اس بل کو اکثریت کے ساتھ منظور کیا تھا۔

وقف سے متعلق عدالت میں مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ قانون کو آئینی طور پر درست مانا جاتا ہے، خاص طور پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی سفارشات اور پارلیمنٹ میں وسیع بحث کے بعد جب قانون بنایا جاتا ہے تو اس کو آئینی طور پر درست قرار دیا جاتا ہے۔مرکز نے عدالت سے درخواست کی کہ فی الحال کسی بھی شق پر عبوری روک نہ لگائی جائے۔ یہ ترمیمی قانون وقف بنانے کے کسی بھی شخص کے مذہبی حق میں مداخلت نہیں کرتا۔ اس قانون میں تبدیلی صرف انتظامی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس بل کو منظور کرنے سے پہلے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے 36 اجلاس ہوئے تھےاور 97 لاکھ سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے تجاویز اور میمورنڈم  دیں۔ کمیٹی نے ملک کے دس بڑے شہروں کا دورہ کیا اور عوام کے درمیان ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد دوبارہ اس کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جس کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران نے اکثریت سے منظور کیا اور پھر صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد قانونی حیثیت میں تبدیل ہوگیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

6 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

6 hours ago