قومی

Badaun Murder Case: بدایوں قتل کا دوسرا ملزم جاوید بریلی سے گرفتار، بدایوں پولیس کر رہی ہے پوچھ گچھ

بدایوں میں دونابالغ اورمعصوم بچوں کے قتل سانحہ کا دوسرا ملزم جاوید گرفتارہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ساجد کا بھائی جاوید بھی اس قتل سانحہ میں شامل تھا۔ جاوید پریوپی پولیس نے 25 ہزارروپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ جاوید کو بریلی پولیس نے بارہ دری تھانہ علاقے میں گرفتارکیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جاوید کودیررات بریلی کے بارہ دری تھانہ سے گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید حادثہ کے بعد موبائل بند کرکے دہلی بھاگ گیا تھا۔

بریلی پولیس نے جاوید کو بدایوں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بدایوں پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ جاوید کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہے۔ دوسری جانب، دوسری طرف دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جاوید دہلی سے آکربریلی میں سرینڈر کرنے کی فراق میں تھا۔ وہیں جاوید کے والد اورچچا کو بھی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ جس وقت دونوں مصوم بچوں کا قتل ہوا، اس وقت جاوید گھرپر تھا۔ حالانکہ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ جب ساجد میرے گھرآیا تھا تب جاوید گھرکے باہرتھا۔ اب سوال یہ ہے کہ جاوید کی گرفتاری کے بعد سے اس معاملے سے پردہ اٹھے گا۔

جاوید کے والد اورچچا سے بھی ہوئی پوچھ گچھ

واضح رہے کہ قتل کا کلیدی ملزم ساجد کوانکاؤنٹرمیں مار گرائے جانے کے بعد پولیس دوسرے ملزم جاوید کی تلاش کر رہی تھی۔ جاوید کی تلاش میں بدایوں پولیس نے گزشتہ رات کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران جاوید کے والد اورچچا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ساتھ ہی جاوید کے قریبی دوستوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

ساجد پولیس انکاؤنٹرمیں ہلاک

واضح رہے کہ بدایوں ضلع کے منڈی  سمیتی پولیس چوکی سے 500 میٹر دور واقع بابا کالونی میں ٹھیکیدار ونود کمار کے دو بیٹوں آیوش (13) اور آہان (6) کا چاقو مارکر گلا ریت کرقتل کردیا گیا تھا۔ ونود کے مکان کے سامنے ہیئرسیلون چلانے والے ساجد-جاوید نے اس سنسنی خیز واردات کو انجام دیا تھا۔ واردات  کے تین گھنٹے کے بعد پولیس نے ساجد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔ حالانکہ بتایا جاتا ہے کہ ہجوم نے ساجد کو پکڑ کر پولیس کو سونپ دیا تھا۔ انکاؤنٹر میں انسپکٹر گورو وشنوئی بھی زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دوسری جانب، آیوش اہان کی ماں نے کہا کہ ساجد میرے گھرآیا اور مجھ سے 5000 روپئے مانگے۔ جب میں نے اسے پیسے دے دیئے تو وہ اوپرچلا گیا، جہاں میرے بیٹے کھیل رہے تھے۔ پھراس نے میرے بیٹوں کو بے رحمی سے مارڈالا۔ مجھے انصاف چاہئے۔ جاوید سے پوچھ گچھ ہمارے سامنے ہونی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

19 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

40 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago