Congress PC Updates: کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ پارٹی کے بینک اکاؤنٹس کو ’فریز‘ کردیا گیا ہے۔ برسراقتدارپارٹی نے ایسا اس لئے کیا ہے تاکہ کانگریس الیکشن نہیں لڑپائے۔ جمعرات (21 مارچ) کو کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو بچانا ہے اور سبھی کو مساوی موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کا ملک کے اداروں، میڈیا اورآئینی اداکاروں پرکنٹرول ہوگیا ہے۔
ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ ہندوستان اپنے جمہوری اقدار کے لئے جانا جاتا ہے۔ ہرشہری ووٹ ڈالنے کے لئے پُرجوش رہتا ہے۔ اب تک صاف وشفاف الیکشن ہوتے آئے ہیں۔ آج ہرسیاسی پارٹی کومساوی موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برسراقتدار بی جے پی حکومت کا وسائل، میڈیا، آئینی اورعدالتی اداروں پرقبضہ ہوگیا ہے۔ سبھی پارٹیوں کوایک طرح سے موقع نہیں مل رہا ہے۔
کانگریس کا اکاؤنٹ ’فریز‘ کرنا برسراقتدار پارٹی کا خطرناک کھیل: کانگریس
کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکٹورل بانڈ کی جو تفصیلات ملی ہیں، وہ حیران کرنے والی اورشرمناک ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں منصفانہ الیکشن ہوئے ہیں۔ صحت مند جمہوریت کی شبیہ بنائی تھی، لیکن آج اس پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہزاروں کروڑ روپئے سے اپنا اکاؤنٹ بھرا ہے۔ دوسری طرف ہمارا بینک اکاؤنٹس’فریز‘ کیا گیا تاکہ ہم پیسوں کی کمی میں الیکشن نہیں لڑپائیں۔ یہ برسراقتدار پارٹی کا خطرناک کھیل ہے۔ اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ جمہوریت بچانا ہے اورسب کو مساوی موقع ملنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…