قومی

DV Sadananda Gowda: کرناٹک کے سابق سی ایم سدانند گوڑا نے لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاست سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

DV Sadananda Gowda: لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدانند گوڑا نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے ایک آزاد الیکشن لڑنے یا کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان، سابق وزیر اعلی نے ایک پریس کانفرنس میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

سابق مرکزی وزیر نے بنگلورو نارتھ سے دوبارہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں الگ پارٹی ہے کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔ سدانند گوڑا نے مزید کہا، “انہوں نے انتخابی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ریاست کے تمام سینئر لیڈروں نے انہیں الیکشن لڑنے کا کہہ کر واپس کھینچ لیا لیکن آخری لمحات میں کوئی بھی میری مدد کے لیے نہیں آیا اور اس سے مجھے تھوڑا شرمندہ بھی ہونا پڑا۔”

کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے سدانند گوڑا

بی جے پی کے سابق ریاستی صدر گوڑا نے کہا، “یہ بھی سچ ہے کہ ہماری پارٹی کے لیڈروں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا اور بات چیت کی۔ کل رات ہماری پارٹی کا ایک اہم کارکن میرے پاس آیا اور مجھے سمجھانے کی کوشش کی۔ کئی طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔”  انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے، جیسا کہ پہلے قیاس کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پیر کو بی جے پی لیڈر نے کہا تھا کہ پارٹی کے دیگر لیڈروں نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- This is the freezing of Indian democracy: ’’کانگریس پارٹی 2 روپئے بھی لوک سبھا کے انتخابی تشہیر میں خرچ نہیں کرپارہی ہے‘‘ :راہل گاندھی

سابق چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رادھا موہن داس اگروال نے انہیں بتایا تھا کہ 28 حلقوں میں سے بنگلورو نارتھ واحد حلقہ ہے جہاں ان کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دہلی اور کرناٹک میں کچھ پیش رفت سے واقف ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago