کانگریس پارٹی کےبینک اکاونٹ کو منجمد کئے جانے کے قریب ایک ڈیڑھ ماہ بعد کانگریس کے قدآور رہنماوں نے آج مشترکہ پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے آج اس مسئلے پر مشترکہ پریس کانفرنس کی ،جس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ایک ماہ قبل کانگریس پارٹی کے سارے بینک اکاونٹ منجمد کردئے گئے، آپ سوچئے کہ اگر کسی پریوار کا بینک اکاونٹ بند کردیں گے تو اس پریوار کے ساتھ کیا ہوگا۔ وہ مر جائےگا۔ لیکن کانگریس پارٹی کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ اس پر ناہی میڈیا بات کررہی ہے اور ناہی الیکشن کمیشن کوئی نوٹس لے رہا ہے۔
الیکن کمیشن نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ماہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے لیکن ابھی تک ایک لفظ بھی کہیں سے نہیں کچھ کہا جارہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جمہوریت بچی ہی نہیں ہےچونکہ جب آپ سب سے قدیم پارٹی اور بڑی اپوزیشن پارٹی کے اکاونٹ کو منجمد کررہے ہیں اور ہر طرف خاموشی ہے۔تو مطلب ہے کہ جمہوریت کا گلا گھوٹنا جارہا ہے۔ آج ہم الیکشن کے سر پر ہوتے ہوئے بھی کانگریس پارٹی تشہیری مہم شروع نہیں کرپارہی ہے چونکہ یہ مجرمانہ واردات پی ایم مودی کی قیادت میں انجام دیا گیا ہے تاکہ معاملہ یکطرفہ کردیا جائے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ حکمراں جماعت صرف کانگریس کے اکاونٹ کو فریز نہیں کررہی ہے بلکہ یہ قدم جمہوریت کو فریز کرنے کے مترادف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے شروع ہونے کے باوجود ہمارے پاس دو روپئے نہیں ہیں کہ پارٹی کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی 20 فیصدی آبادی نے کانگریس کو ووٹ دیاتھا اور اس پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک جمہوریت کا خون ہے۔انہوں نے اکاونٹ فریز کرکے کانگریس کو منجمد نہیں بلکہ جمہوریت کو منجمد کرنے کی کوشش کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…