قومی

Jammu Kashmir Snowfall: کشمیر میں موسم کی پہلی برف باری، برف کی چادر سے سفید ہوئی وادی، منظر عام پر خوبصورت تصاویر

Jammu Kashmir Snowfall: جموں و کشمیر میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ جمعہ کے روز وادی کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ سری نگر سمیت نشیبی علاقوں میں دن بھر بارش کے ساتھ آسمان پر بادل چھائے رہے۔ جانکاری کے مطابق برف باری اور بارش کی وجہ سے باندی پورہ، گریز اور مغل روڈ پر ٹریفک بند کر دیا گیا، جب کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق افروٹ، راجدان ٹاپ، سادھنا ٹاپ، سونمرگ، گریز، ٹنگڈار اور مغل روڈ پر صبح سویرے شروع ہونے والی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Pollution: دہلی کی ہوا ہوئی زہریلی، لونی میں AQI 600 کے قریب، 15 نومبر کو رہا موسم کا سب سے ٹھنڈا دن

محکمہ موسمیات نے 17 نومبر سے موسم میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے پیر کو موسم نے کروٹ لی اور افروٹ، گریز، تولیئی، سونمرگ، مغل روڈ سمیت بیشتر اونچے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ جبکہ گزشتہ ماہ وادی میں خشک موسم تھا اور بارش میں 75 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

FIR against Ziaur Rahman Barq: برق پر گری سرکاری بجلی،سنبھل کے ایم پی ضیاء الرحمن کے خلاف بجلی چوری معاملے میں ایف آئی آر درج

ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…

38 minutes ago