علاقائی

Maharashtra Assembly Election 2024:بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نےالیکشن کمیشن سے مولانا سجاد نعمانی کے خلاف کی شکایت، ہیٹ اسپیچ دینے کا لگایا الزام

نئی دہلی : بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو خط لکھ کر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مولانا سجاد نعمانی نفرت انگیز تقاریرکر رہے ہیں اورمسلمانوں سے بی جے پی کے حامیوں کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ووٹ جہاد کی بھی اپیل کر رہے ہیں۔ اس پر مولانا نعمانی صفائی بھی دے چکے ہیں۔

کریٹ سومیا نے اپنی شکایت میں کہا، ”مولانا سجاد نعمانی نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو ووٹ دینے والے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ تقریر سوشل میڈیا پروائرل ہے۔ میں آپ سے مناسب کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔” کریٹ سومیا نے ویڈیو کا لنک بھی الیکشن کمیشن کو شیئر کیا ہے۔

ایک ویڈیو میں مولانا نعمانی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’اگرآپ کے علاقے میں کوئی کسی ظالم کی حمایت کرتا ہے تو اس کا بائیکاٹ کریں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے کچھ لوگوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کی تھی۔ ایسے لوگوں کا حقہ پانی بند کیا جائے۔ ایسے لوگوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔ ایسے لوگوں سے سلام اور دعا کرنا بند کر دینا چاہیے۔

نعمانی نے اپنے دفاع میں کہی یہ بات ۔

بی جے پی کے الزامات کے بعد مولانا سجاد نعمانی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ ہمیں بہت سے امیدواروں سے ملنے کا موقع ملا۔ وہ میرے پاس آتے رہے ہیں، ہم نے کچھ لوگوں سے تحریری قرارداد لے لی ہے۔ پھر ہم نے ایک فہرست بنائی۔ اس لیے یہ موقف دینا کہ یہ ووٹ جہاد ہے اورمسلمانوں کو ہندوؤں کے خلاف اکٹھا کیا جا رہا ہے یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے۔

مولانا سجاد نعمانی نے کہا، “کل میں نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ یہ کیسا ووٹ جہاد ہے، جس کا کمانڈر شرد پوارہے، جس کے سرکردہ سپاہیوں میں ادھو ٹھاکرے، راہل گاندھی، نانا جی پٹولے شامل ہیں”۔ امید ہے کہ یہ غلط فہمی دور ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

13 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

15 hours ago