نئی دہلی: جمعہ کو اترپردیش کے جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے این آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی۔ صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس پرغم کا اظہار کیا ہے۔
جھانسی واقعہ کو دل دہلا دینے والا بتاتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا اوپر والا سوگوار والدین اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ میں زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
دل دہلا دینے والا واقعہ:وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے بھی جھانسی میڈیکل کالج میں پیش آئے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر اپنا دکھ بانٹتے ہوئے، انہوں نے لکھا – دل ٹوٹ گیا! اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا ہے۔ ہم اوپر والے سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اس دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کیا تعزیت کا اظہار
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے ‘ایکس ‘ پر لکھا، ‘میڈیکل کالج آف جھانسی (اتر پردیش) میں ایک حادثے میں بچوں کی موت کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔
اس واقعہ کو دل دہلا دینے والا بتاتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات ‘ایکس ‘ پر لکھا تھا، ‘جھانسی ضلع کے میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں پیش آنے والے حادثے میں بچوں کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھگوان رام سے پراتھنا ہے کہ وہ مرنے والوں کی آتما کو شانتی دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
معاوضے کی رقم کا اعلان
دریں اثناء اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے حکومت کی طرف سے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا، “مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج، جھانسی کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ایس این سی یو ) میں آگ لگنے کے بچوں کی موت ہوگئی ہے، مرنے والے بچوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ میں اور میری حکومت ہر دکھ اور ہر حال میں ریاست کے عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ حادثے کے بارے میں چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سچن مہور نے بتایا کہ این آئی سی یو وارڈ میں 54 بچے داخل ہیں۔ اچانک آکسیجن کنسنٹریٹر کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن کمرے میں آکسیجن زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ کئی بچے بچ گئے۔ 10 بچے جاں بحق۔ زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…