جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ آج صبح سے جاری ہے۔سات اضلاع کی 40 سیٹوں پر ووٹنگ کی رفتار دوپہر بعد تیز ہوتی دکھائی دی ہے۔ دوپہر تین بجے تک جموں کشمیر میں 56.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں سب سے اب تک سب سے زیادہ ادھمپور میں ووٹنگ ہوئی ہے جہاں 64.43فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ہے جہاں تین بجے تک 46.09فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔بانڈی پورہ میں 53.09 فیصد،جموں میں 56.47فیصد،کٹھوعہ میں 62.43فیصد،کپوارہ میں 52.98فیصد اور سامبا میں 63.24فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ووٹنگ دوپہر 1 بجے تک
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 44.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کا تناسب بانڈی پورہ-42.67فیصد، بارہمولہ-36.60فیصد، جموں-43.36فیصد، کٹھوعہ-50.09فیصد، کپواڑہ-42.08فیصد، سانبہ-49.73%، ادھمپور-51.66فیصد رہا۔
11 بجے تک ووٹنگ اپ ڈیٹ
جموں و کشمیر میں صبح 11 بجے تک 40 اسمبلی سیٹوں پر 28.12 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ 33.84 فیصد ٹرن آؤٹ ادھم پور میں ہوا۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ بارہمولہ میں 23.20 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ بارہمولہ میں 23.20فیصد، جموں میں 27.15فیصد، کٹھوعہ میں 31.78فیصد، کپواڑہ میں 27.34فیصد اور سانبہ میں 31.50فیصدووٹنگ ہوئی۔
صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہوئی
جموں و کشمیر میں ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 11.60 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اودھم پور ضلع میں ایک بجے تک51.66 بجے تک سب سے زیادہ 14.23 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد سانبہ میں 49.73فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران بانڈی پور میں42.67 فیصد، بارہمولہ میں 36.60فیصد، جموں میں 11.46 فیصد، کٹھوعہ میں 50.09فیصد اور کپواڑہ میں 42.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سات اضلاع کے 40 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔جموں و کشمیر میں آج ووٹنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں پر 39 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں – جموں خطے کی 24 اور کشمیر کی 16 سیٹوں پر۔ ووٹنگ کا آخری مرحلہ، جو صبح 7 بجے شروع ہوا اور وادی بھر میں شام 7 بجے تک ختم ہوا، 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے…
فُل پیسہ وصول سیل میں، صارفین کوزبردست رعایتی مواقع ملیں گے، جیسے صرف 799 روپئے…
انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر…
مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔…
اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘…
راہل کی ریلی (23 جنوری) کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی جائے گی۔…