بھارت ایکسپریس۔
Supreme Court Hearing on Article 370: سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سماعت چل رہی ہے۔ سماعت کے دوران جب عدالت میں عرضی گزارمحمد اکبر لون موجود تھے، تب پاکستان کا نام لیتے ہوئے ایک نیا موڑسامنے آیا ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے این جی او ’روٹس ان کشمیر‘ نے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے رویے سے متعلق سنگین سوال کھڑے کردیئے۔
این جی اونے محمد اکبر لون کے ہندوستان مخالف رویے کا معاملہ کورٹ میں اٹھایا۔ این جی او ’روٹس ان کشمیر‘ کے ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ کوبتایا کہ اکبرلون نے ریاستی اسمبلی میں 2018 میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ اس کے بعد سالسٹر جنرل نے بھی مطالبہ کیا کہ عدالت اکبرلون سے ایک حلف نامہ مانگے، جس میں وہ پاکستان کی علیحدگی پسندی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی مخالفت کریں۔
این جی او نے 11 فروری 2018 کے اخباروں کی کچھ کاپیاں بھی سپریم کورٹ کے سامنے رکھی۔ این جی او نے عدالت سے کہا، ’’اکبرلون ایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔ لون میڈیا کو خطاب کرتے وقت خود کو ایک ہندوستانی کہنے میں جھجھک محسوس کرتے ہیں۔ لون اپنی سیاسی ریلیوں میں پاکستان حامی جذبات پھیلانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔‘‘
کیا ہے پورا معاملہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، فروری 2028 میں سنجووان فوجی کیمپ میں دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں بی جے پی لیڈران نے اسمبلی میں ’پاکستان مردہ آباد‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد اکبر لون نے ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگائے، جہاں حملہ ہوا تھا وہ اکبر لون کے اسمبلی حلقے میں آتا ہے۔ اسمبلی میں اپنے اخلاق کے بارے میں صفائی دیتے ہوئے اکبر لون نے میڈیا سے کہا تھا، ’’چاہے میں کشمیری ہوں، ہندوستانی ہوں یا پاکستانی ہوں۔ میں پہلے ایک مسلم ہوں۔ میرے جذبات مجروح ہوئے، اس لئے میں نے ’پاکستان زندہ آباد‘ کہا۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…