قومی

Jamia Millia Islamia to start medical college: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا میڈیکل کالج کا بڑا تحفہ، مرکزی حکومت نے میڈیکل کالج شروع کرنے کی دی منظوری

دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں جلد ہی میڈیکل کالج شروع کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے آج اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یونیورسٹی کے صد سالہ کانووکیشن میں وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کی تجویز کو مرکز سے منظور ی مل گئی ہے۔ انہوں نے تقریب میں کہا کہ ہمارے پاس ڈینٹل، فزیوتھراپی، ابتدائی طبی امداد کے مراکز ہیں، لیکن جامعہ کے پاس میڈیکل کالج نہیں ہے۔ بطور وی سی، میں نے ہمیشہ اپنے طلباء اور فیکلٹی کی جانب سے ایک میڈیکل کالج کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اس کے لیے حکومت ہند سے درخواست کی ہے، اور اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جامعہ کو کیمپس میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

وائس چانسلر نجمہ اختر نے مزید کہا کہ ‘ہماری محنت رنگ لائی ہے۔ ہمارا کئی سالوں کا خواب آج پورا ہوا ہے۔ میں اس میں ہماری مدد کرنے کے لئے ہمارے ملک کے وزیر اعظم، وزیر تعلیم، صدر اور نائب صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ مزید برآں، وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی جلد ہی مشرق وسطیٰ میں ایک بین الاقوامی کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں اپنے صد سالہ کانووکیشن کی تقریب منائی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ کانووکیشن تقریب کی صدارت مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کی۔سال 2019اور 2020 میں پاس آؤٹ ہونے والے گولڈ میڈلسٹ سمیت تقریباً 12,500 طلباء کو کانووکیشن کے دوران ڈگریاں اور ڈپلومے دیئے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ہند جگدیپ دھنکر نے کہا کہ آپ نے اپنی ڈگریاں تو حاصل کر لی ہیں، لیکن سیکھنا زندگی بھر کا جذبہ ہے۔ آپ نے ایجوکیشن کے ذریعے علم حاصل کیا۔اب آپ کو حکمت کی فصل حاصل کرنے کے لیے اس علم کو احتیاط سے کاشت کرنا چاہیے۔

نائب صدر ہند نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے کنارے کی طرح بنو، اپنا راستہ خود چنو، اور اپنے جھکاؤ اور قابلیت پر عمل کرو۔ جب آپ کے اپنے خیال کی بات آتی ہے تو کبھی بھی اپنے آپ کو حکم دینے کی اجازت نہ دیں۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ  جامعہ ملیہ  کے طلبا کے بیچ آکر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں کیا کچھ چلتا ہے اس کی خبرایک زمانے سے رکھتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام آزادی کی تحریک  کو آگے بڑھانے کیلئے ہوا تھا۔ اسی جامعہ کی قربانیوں کے بدولت ملنے والی آزادی کے 75 سال ہم نے پورے کئے ہیں ۔ہم دنیا کی پانچویں معیشت بن گئے،اسی 75 سال میں ہم نے آئندہ 25 سال جو امرت کال ہے اس کی تیاری بھی کرلی ہے ۔ اور آئندہ 25 سال کے سفر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک نمبر پر رہے گا ،ایسا کہتے ہوئے مجھے کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ دور اندیش رہنما پیدا کرنے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تئیں میرے من میں کوئی شک نہیں ہے۔بھارت دنیا میں ایک نئی طاقت بن کر سامنے آئی ہے۔ بھارت جمہوریت کی ماں ہے۔ جامعہ ایک لیباریٹری ہے۔ بہت کم ایسی یونیورسٹی ہے جہاں ایسی سہولیات دستیاب ہیں ۔ جامعہ نئی تعلیمی پالیسی کے فلسفے کے ذریعے   گلوبل ذمہ دار شہریوں کو تیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس خاص دن پر ڈاکٹر ذاکر حسین کو یاد کرنا فرض ہوجاتا ہے۔ ان کی شخصیت بے مثال تھی۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ تعلیمی ہماری جمہوری زندگی کی سانس ہے۔ پرانی قدروں کو برقرار رکھنے اور مستقبل میں کونسی قدروں کو اختیار کرنا ہے ، اس کی تمیز تعلیم ہی سے حاصل ہوتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

19 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

38 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

39 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

40 mins ago