قومی

Centenary Year Convocation of Jamia Millia Islamia : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج منایا گیاصد سالہ کانووکیشن،12,000 سے زائد طلباء نے کی ڈگریاں حاصل

JMI Convocation 2023: جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے قیام کو 100 سال پورے ہونے پر آج دہلی کے  وگیان بھون میں صد سالہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کانووکیشن کی تقریب میں تعلیمی سال 2019 اور 2020 میں گریجویشن کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ہندوستان کے نائب صدرجگدیپ دھنکر نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔ دریں اثنا،کنووکیشن کی صدارت مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کی۔

2019 اور 2020 کے تعلیمی سیشن میں پاس آؤٹ ہونے والے گولڈ میڈلسٹ سمیت تقریباً 12,500 طلباء کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔ محدود جگہ کو مدنظر رکھتے ہوئے وگیان بھون میں صرف گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی پاس آؤٹ کو ان کی ڈگریاں دی گئیں۔ دیگر تمام طلباء کو دوپہر میں یونیورسٹی میں ان کی ڈگریاں اور ڈپلومے دیے گئے۔

سیکورٹی وجوہات اور پروٹوکول کی وجہ سے میڈیا والوں کو صرف محدود تعداد میں دعوتی کارڈ بھیجے گئے تھے جو تعلیمی بیٹ کو کور کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج شام 5:30 بجے یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں ایک علیحدہ خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں تقریب کے مہمان خصوصی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ ٹاپ کرنے والے طلباو طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago