-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) پورے ملک کی نمائندگی نہیں کرتی ہے، اس لئے آرایس ایس سے بات کرنے یا نہ کرنے کا سوال ہمارے لئے اہم نہیں ہے، لیکن ہمارا ماننا ہے کہ یہ ملک نفرت سے نہیں چلے گا بلکہ آئین سے چلے گا۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرانجینئرمحمد سلیم نے بھارت ایکسپریس سے خاص بات چیت میں کہیں۔ جماعت اسلامی ہند کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر وہ بھارت ایکسپریس سے خاص بات چیت کر رہے تھے۔
انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا 1948 میں جب قیام ہوا، اس وقت ملک تقسیم کے حالات سے گزر رہا تھا۔ اس وقت جماعت اسلامی ہند نے ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران جب ڈکٹیٹر شپ لانے کی کوشش کی گئی تو بہت سی جماعتوں سے وابستہ افراد کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، اس وقت جماعت اسلامی اورمختلف تنظیموں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کیا۔ جماعت اسلامی ہند نے بھی مجبوری میں پیدا ہوئے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا مقصد لوگوں تک پہنچایا۔
جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ملک کے ہرشہری تک ہماری بات پہنچے۔ اس ملک کا آئین ہی ہمارے لئے سب سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری تک ہماری بات پہنچنی چاہئے۔ نفرت پھیلانے والے لوگوں سے بھی ہمیں بات کرنی چاہئے تاکہ ہم ان کو صحیح بات سمجھا سکیں۔ ملک کی تعمیروترقی کے لئے ہمارے سامنے جو بھی مثبت راستے ہوں گے، ان کو اختیار کیا جائے گا۔
انجینئر محمد سلیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام کے پیغام کوملک کے لوگوں کے درمیان ان کی زبان میں پہنچانا ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تھا، ہم نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مثبت طریقے سے پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہو، ایسے ماحول میں برادران وطن کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے اور پہلے بھی کوشش کی گئی ہے، کیونکہ اس طرح کے مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
نفرت اور بھید بھاؤ ختم کرنا ہماری بڑی ذمہ داری
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت نفرت اور بھید بھاؤ سے اوپر اٹھنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کام کرتی رہی ہے اور آگے بھی ہم کرتے رہیں گے۔ مسلمانوں کو دہشت گردی سے روکنے کے لئے اور ملک کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہم نے اس بات پر زوردیا ہے کہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی ایسا طریقہ نہیں اختیار کریں گے، جو ملک کے لئے نقصاندہ ہو۔ جماعت اسلامی تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہی ہے۔
برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہماری اولین ترجیح
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا پیغام بالکل واضح ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام برادران وطن کے درمیان اسلامی تعلیمات اور اس کے مقصد پہنچایا جائے، جوغلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں، ان کو دور کیا جائے۔ مذہب اسلام، ذات پات، رنگ ونسل اورطبقات کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ایک نظریاتی تحریک ہے۔ ہم اپنی تحریک کوعوام تک پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی ہند کا ماننا اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مقاصد اور حصولیابی کا بھی تفصیلی طور پر ذکر کیا۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…