قومی

Jamaat-e-Islami Hind completes 75 years of its Establishment: جماعت اسلامی کے 75سال مکمل، اسلام کے پیغام کو بردران وطن تک پہنچاتے رہنے کا عزم

جماعت اسلامی ہند نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کرلئے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند ایک نظریاتی تحریک ہے، جس کا مقصد واضح ہے کہ اسلامی تعلیمات کوتمام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ جماعت اسلامی اپنے اس مقصد میں کافی حد تک کامیابی رہی ہے اورمستقبل بھی اس کام کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی دفتر میں 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے سینئرافراد اور ایڈیٹران سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ہند انجینئر محمد سلیم اور میڈیا انچارج تنویر عالم موجود تھے۔ اس موقع پرانہوں نے جماعت اسلامی کے 75 سالہ سفر پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے عزائم پر بھی روشنی ڈالی۔

برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہماری اولین ترجیح

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا پیغام بالکل واضح ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ تمام برادران وطن کے درمیان اسلامی تعلیمات اور اس کے مقصد پہنچایا جائے، جوغلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں، ان کو دور کیا جائے۔ مذہب اسلام، ذات پات، رنگ ونسل اورطبقات کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ایک نظریاتی تحریک ہے۔ ہم اپنی تحریک کوعوام تک پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی ہند کا ماننا اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مقاصد اور حصولیابی کا بھی تفصیلی طور پر ذکر کیا۔

نفرت اور بھید بھاؤ ختم کرنا ہماری بڑی ذمہ داری

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ  جماعت نفرت اور بھید بھاؤ سے اوپر اٹھنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کام کرتی رہی ہے اور آگے بھی ہم کرتے رہیں گے۔ مسلمانوں کو دہشت گردی سے روکنے کے لئے اور ملک کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہم نے اس بات پر زوردیا ہے کہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی ایسا طریقہ نہیں اختیار کریں گے، جو ملک کے لئے نقصاندہ ہو۔ جماعت اسلامی تعمیری سوچ کے  ساتھ ملک کی خدمت کر رہی ہے۔

مسلکی اختلافات کو بھلاکر ہم آہنگی پیدا کرنا چاہئے

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلک کے اختلافات جزوی ہیں۔ ان کی بنیاد پر ہمارے درمیان اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ہمیں اسلامی طریقہ کار کو اپنانا چاہئے۔ ہندو-مسلم، سکھ، عیسائی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا جماعت اسلامی کا اہم کارنامہ ہے۔  جماعت اسلامی نے یہ تصور پیش کیا کہ مذہب لوگوں کو جوڑنے کا نام ہے، ہم سب اپنے اپنے مذہب پر عمل کریں اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کے درمیان بات چیت کرتے ہیں اوراس کے ذریعہ ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سعادت اللہ حسینی نے تفصیلی طور پر بتایا کہ جماعت اسلامی ہند پورے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ تقریباً 2 ہزار تعلیمی ادارے جماعت کے زیراہتمام کام کر رہے ہیں۔ جماعت فساد متاثرین، زلزلہ متاثرین اور دیگر قدرتی آفات کا شکار ہونے والے لوگوں کا مدد کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے اور آئندہ بھی اس پر خصوصی توجہ دیتے رہیں گے۔

ڈاکٹر خالد رضا خان نے دیا اہم مشورہ

جماعت اسلامی ہند ہم کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک کی سرکردہ اور اہم شخصیات سے جماعت اسلامی کے امیر سعادتا اللہ حسینی نے مشورے طلب کئے تھے، جس پر بھارت ایکسپریس اردو ڈیجیٹل کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں حکومت، سرکاری ایجنسیوں، عوامی نمائندگان یا عام لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کا سب سے بہترین ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند اپنی پریس کانفرنس، جلسے اور اسکیموں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے، لہٰذا اس پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے عہدیدارن نے ڈاکٹر خالد رضا خان کے مشورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ ہم اپنی بات کو بہتر اور مناسب طریقے سے حکومت، افسران، عوامی نمائندے اور عوام تک پہنچاسکیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

11 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

13 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago