دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ای ڈی نے 45 منٹ تک منیش سسودیا سے تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل 26 فروری کو سی بی آئی نے منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا، راؤز ایوینیو کورٹ نے 7 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ کے بعد تہاڑ جیل بھیج دیا تھا۔ عدالت نے 20 مارچ تک انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کی ضمانت پر جمعہ کے روز سماعت بھی ہونی ہے۔
کیجریوال نے سسودیا کی گرفتاری کے بعد کیا ٹوئٹ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹ کیا ”منیش کو پہلے سی بی آئی نے گرفتار کیا، سی بی آئی کو کوئی ثبوت نہیں ملا، ریڈ میں کوئی پیسہ نہیں ملا، کل بیل پر سماعت ہے۔ کل منیش چھوٹ جاتے تو آج ای ڈی نے گرفتار کرلیا۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے۔ منیش کو ہرحالت میں اندر رکھنا۔ روز نئے فرضی معاملے بناکر۔ عوام دیکھ رہی ہے۔ عوام جواب دے گی۔“
سسودیا سے جیل میں دو بار ہوئی پوچھ گچھ
اس سے قبل منگل کے روز ای ڈی کے افسران منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت منیش سسودیا کا بیان درج کرنے کے لئے تہاڑ جیل پہنچے تھے۔ ای ڈی نے سسودیا سے پوچھ گچھ کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی۔ اگر جانچ افسرکو یہ ماننے کی وجہ ملتی ہیں کہ اگر وہ شخص منی لانڈرنگ کے جرم کا قصوروار ہے، تو ای ڈی پی ایم ایل اے کی دفعہ 19 کا اطلاق کر سکتی ہے، جو اسے اس معاملے میں ملوث یا ملزمین کو گرفتارکرنے کی اجازت دیتا ہے۔
وہیں گرفتاری کے بعد منیش سسودیا نے نائب وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ ہی ستیندر جین نے بھی وزیر صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں وزرا کے استعفیٰ کے بعد جمعرات کے روز آتشی مارلینا اور سوربھ بھاردعواج نے نئے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ آتشی مارلینا محکمہ تعلیم سمیت 6 محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ سوربھ بھاردواج محکمہ صحت 7 محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…