-بھارت ایکسپریس
Mumbai Indians: ویمنز پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلس کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ممبئی انڈینز کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم 18 اوور میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینز نے 15 اوور میں دو وکٹ پر 109 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
ممبئی انڈینز نے ویمنز پریمیئر لیگ میں جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ممبئی انڈینز نے لگاتار تیسرا میچ جیت حاصل کی ہے۔ ممبئی کی ٹیم تین میچوں میں تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ممبئی انڈینز کے چھ پوائنٹس ہیں۔ دوسری طرف دہلی کیپٹلس کو ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کیپٹلس تین میچوں میں دو جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی کیپٹلس کے چار پوائنٹس ہیں۔
دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم 18 اوور میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینز نے 15 اوور میں دو وکٹ پر 109 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ممبئی انڈیننز کے لیے اس میچ میں گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سائکا اسحاق، اسی وونگ اور ہیلی میتھیوز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد یستیکا بھاٹیہ نے بیٹنگ میں سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 32 رنز بنائے۔ نٹالی سیور 23 اور کپتان ہرمن پریت کور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے قبل دہلی کیپٹلس کے لیے کپتان میگ لیننگ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ جمائما روڈریگز نے 25 اور رادھا یادو نے 10 رنز کا حصے داری کی۔ ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر کو نہ چھو سکا۔ ممبئی انڈینز کا اگلا مقابلہ 12 مارچ کو یوپی واریرس سے ہوگا۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم 11 مارچ کو گجرات جائنٹس سے ٹکرائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…