Petrol Diesel Prices: ملک میں ہر روز پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے جاتے ہیں۔ تیل کمپنیاں یہ نرخ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر طے کرتی ہیں۔ 10 مارچ 2023 کو ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں .28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 75.42 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
آج برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.10 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ 81.56 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اگرچہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تبدیلی کے باعث بھارت میں پٹرول ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے تاہم ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ اور کمی ہوئی ہے۔
تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم ملک کے کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
– نوئیڈا میں پٹرول 96.60 روپے اور ڈیزل 89.77 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔
– پٹنہ میں پٹرول 107.30 روپے اور ڈیزل 94.26 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
– گروگرام میں پٹرول 96.76 روپے اور ڈیزل 89.64 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔
–بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…