بین الاقوامی

Germany: جرمنی کے ہیمبرگ میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 6 لوگوں کی موت

Germany: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں تقریباً 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ شمالی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پیش آیا۔ پولیس اور طبی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، کچھ لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، “قابل ذکر بات یہ ہے کہ جرم کرنے والوں کا کیا مقصد تھا اس معاملے پر ابھی کوئی معلومات نہیں ہے۔”

پولیس نے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں “انتہائی خطرے” کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ بھی جاری کی۔ پولیس نے حملہ والی عمارت کے قریب سڑک بند کر دی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس مجرم کے فرار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مجرم عمارت میں چھپا ہو سکتا ہے یا اس کی موت ہو گئی ہو ۔

  -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago