قومی

Jaipur Serial Bomb Blast Case: جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں چار دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا،سیف الرحمان،سرور ،سیف اور شہباز کو ملی سزا

جے پور سلسلہ وار بم دھماکوں کے زندہ بم کیس میں چار دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جے پور کی خصوصی عدالت نے سیف الرحمان،محمد سیف، محمد سرور اعظمی اور شہباز احمد کو قصوروار پایا اور منگل (8 اپریل) کو سزا کا اعلان کیا۔ عدالت نے 600 صفحات میں فیصلہ سنایا ہے۔13مئی 2008 کو جے پور میں ایک سلسلہ وار دھماکے کا واقعہ پیش آیاتھا۔ جے پور میں یکے بعد دیگرے آٹھ بم دھماکے ہوئے ہوئے تھے۔ چاند پول بازار میں ایک مندر کے قریب سے ایک زندہ بم ملا تھا جسے بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس سلسلہ وار بم دھماکے میں 71 لوگوں کی جانیں گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ ان چاروں کو جے پور بم دھماکوں سے متعلق آٹھ مختلف مقدمات میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں راجستھان ہائی کورٹ نے مارچ 2023 میں سب کو بری کر دیا۔ 17 سال پرانے کیس میں استغاثہ نے 112 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے اور عدالت میں تقریباً 1200 دستاویزات پیش کیے۔عدالت میں چاند پول سے نویں زندہ بم سے متعلق کیس کی الگ سے سماعت ہوئی۔ 4 اپریل 2025 کو جے پور کی خصوصی عدالت نے چار ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ 13 مئی 2008 کی شام تقریباً 7:30 بجے دارالحکومت جے پور میں شہر کے پرہجوم علاقوں میں آٹھ دھماکے ہوئے تھے۔ اس دھماکے میں 185 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ دھماکے جوہری بازار، سنگانیری گیٹ، چاندپول بازار اور تریپولیہ بازار جیسے مصروف مقامات پر ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NIA will Investigate Pahalgam Terrorist Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے، وزارت داخلہ نے دیا حکم

ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر…

5 hours ago

Mohan Bhagwat on Pahalgam attack: پہلگام حملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، ’’حکمراں کا فرض ہے کہ وہ اپنی رعایا کی حفاظت کرے‘‘

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کتاب 'دی ہندو منیفیسٹو' کی ریلیز…

6 hours ago

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…

7 hours ago