قومی

Jagdeep Dhankhar on No Confidence Motion: نائب صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے مطالبے پر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا، ’نوٹس لکھنے والے شخص نے زنگ آلود چاقو کا کیا استعمال‘

Jagdeep Dhankhar on No Confidence Motion: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے منگل (24 دسمبر 2024) کو پہلی بار اپنے خلاف لائے گئے نوٹس پر تبصرہ کیا۔ چندر شیکھر آزاد کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سبزی کاٹنے والے چاقو سے کبھی بائی پاس سرجری نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو نوٹس لایا گیا ہے وہ سبزی کاٹنے کی چھری بھی نہیں تھی، زنگ آلود تھی۔ نائب صدر جمہوریہ نے متنبہ کیا کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے آئینی اداروں کو اینٹ در اینٹ کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئینی عہدوں کے وقار، اعلیٰ نظریات اور آئینی حیثیت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ جمہوریت کی کامیابی کے لیے اظہار خیال اور مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا، ’’نائب صدر کے خلاف دیے گئے نوٹس کو دیکھئے۔ اس میں دیے گئے چھ لنکس کو دیکھئے۔“

چندر شیکھر آزاد کے بیان کا دیا حوالہ

نائب صدر نے کہا، ’’آپ کو حیرت ہو گی۔ چندر شیکھر جی نے ایک بار کہا تھا کہ سبزی کاٹنے والے چاقو سے کبھی بائی پاس سرجری نہیں کرنی چاہیے۔ یہ نوٹس سبزی کاٹنے والا چاقو بھی نہیں تھا، یہ زنگ آلود تھا، یہ جلد بازی میں کیا گیا۔جب میں نے اسے پڑھا تو میں حیران رہ گیا، لیکن مجھے اس وقت مزید حیرت ہوئی جب مجھے معلوم ہوا کہ آپ نے اسے نہیں پڑھا۔اگر آپ اسے پڑھتے تو کئی دنوں تک سو نہیں پاتے۔“

یہ بھی پڑھیں- راج یوگی برہما کمار اوم پرکاش ’بھائی جی‘کی 9ویں برسی پر منعقد میڈیا سیمینار میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کی شرکت

اپوزیشن نے تعصب کا لگایا تھا الزام

10 دسمبر 2024 کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس نے راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا تھا۔ یہ نوٹس راجیہ سبھا کے سکریٹری پی سی مودی کو دیا گیا ہے۔ جگدیپ دھنکھڑ پر اپوزیشن کی طرف سے متعصب ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں اپوزیشن کے 60 ممبران پارلیمنٹ نے اس نوٹس پر دستخط بھی کیے۔ تاہم اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین کے خلاف لائے گئے نوٹس پر کئی بڑے رہنماؤں نے دستخط نہیں کیے تھے۔ اس میں سب سے بڑا نام سونیا گاندھی کا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اس تحریک عدم اعتماد سے اپوزیشن کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

8 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

9 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

9 hours ago

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے…

10 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

11 hours ago