نئی دہلی: غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹول کا افتتاح بدست ماہرہ احمد سومر 20 نومبر کو ایوان غالب میں ہوا۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کا دائرہ صرف علمی مذاکرات کے انعقاد تک محدود نہیں ہے۔ اس ادارے کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ ایک فعال گروپ ہے، جس نے ڈرامے کی دنیا میں فعال کردار پیش کیا ہے۔
اس شاخ کی بنیاد مرحومہ عابدہ احمد نے رکھی تھی۔ ان کا منصوبہ تھا کہ اس شاخ کے ذریعے اردو میں ڈرامے کی روایت کو ترقی دی جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج اس فیسٹیول کا افتتاح بیگم عابدہ احمد کی پوتی ماہرہ احمد سومرکے دست مبارک سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید عالم کے پیش کیا گیا، جس میں سر سید احمد خاں کا کردارتحسین منور نے بڑی خوبی سے نبھایا۔ اس موقع پر ڈرامے سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-بھارت ایکسپریس
صدر عرفان علی نے کہا کہ آج ہم اعلیٰ سطحی بات چیت میں مشغول ہونے…
گنگا سہائے مینا نے کہا کہ اپنی زندگی اورآنے والی جنریشن کو بہتر بنانے کے…
بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں…