قومی

Times Now JVC exit poll: ٹائمز ناؤ جے وی سی ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر میں ’مہایوتی‘ کو اکثریت، جھارکھنڈ میں ’این ڈی اے‘ کو اکثریت

نئی دہلی: جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں اور مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ اب رزلٹ کا انتظار ہے۔ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے انتخابی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا 23 نومبر کو کرے گا۔ حالانکہ، نتائج کے اعلان میں ابھی تقریباً 72 گھنٹے باقی ہیں۔ اس دوران کئی ایگزٹ پول بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹائمز ناؤ جے وی سی کے ایگزٹ پول کے مطابق جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی حکومت جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں ایک بار پھر مہایوتی حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔

ٹائمز ناؤ جے وی سی کے ایگزٹ پول میں جھارکھنڈ میں این ڈی اے کو 40-44 سیٹیں مل رہی ہیں۔ انڈیا اتحاد کو 30-40 سیٹیں ملی ہیں اور دیگر کو 1-1 سیٹیں ملی ہیں۔

وہیں مہاراشٹر میں مہایوتی کو 159 سیٹیں، مہاوکاس اگھاڑی کو 116 اور دیگر کو 13 سیٹیں دی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں اکیلے بی جے پی کو 95 سے 105 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ٹائمز ناؤ جے وی سی کے ایگزٹ پول کے مطابق دونوں ریاستوں میں ڈبل انجن والی حکومت بن رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایک ایگزٹ پول ہے اور یہ محض ایک تخمینہ ہے جس کی بنیاد پر یہ ممکن ہے کہ نتائج اس طرح کے ہو سکتے ہیں۔ لیکن، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایگزٹ پول ہی نتائج ہیں۔

غور طلب ہے کہ ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں مہایوتی میں شامل پارٹیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد اور مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی 23 نومبر کا انتظار کر رہے ہیں جب الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Director Balki on Blockbuster Films: بلاک بسٹر فلموں پر ہدایت کار بالکی نے کہا- اب فلمیں ویسی نہیں، پروجیکٹ بن گئی ہیں

بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…

2 hours ago

Inauguration of Urdu Drama Festival: غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح

افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…

3 hours ago

Gaza-Israel War: غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے 70 فیصد خواتین اور بچوں سمیت 43985 فلسطینیوں کا کیا قتل

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…

3 hours ago