ICC T20I WC 2024 Indian Cricket Team Predicted 15 Member Squad: ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہارکے بعد اب ٹیم انڈیا کی نظرٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کو جیتنے پرہوگی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کی شروعات جون میں ہوگی۔ یہ ٹورنا منٹ ویسٹ انڈیز اوریوایس اے کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، لیکن اس سے پہلے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ہندوستان کے 15 کھلاڑی کون ہوں گے جو ہندوستانی ٹیم کو 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے میں مدد کریں گے۔ نیوز 24 اسپورٹس نے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما سنبھالتے ہوئے نظرآئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اس بار روہت شرما کی کپتانی میں جیتنے والے ہیں۔ حالانکہ ان کے علاوہ 14 کھلاڑی کون ہوں گے اس پرابھی بھی تعطل برقرار ہے۔
ٹیم انڈیا کی ممکنہ اسکواڈ اس طرح ہے۔
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رویندرجڈیجہ، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، اکشرپٹیل، جسپریت بمراہ، محمد سراج، ارش دیپ سنگھ۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن امید ہے کہ جلد ہی اس کا اعلان کردیا جائے گا، لیکن ابھی یہ ٹیم ممکنہ اسکواڈ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…