اسپورٹس

IND Vs ENG: گزشتہ 25 سالوں میں ٹیم انڈیا اتنی کیوں بدل گئی ہے،ٹیسٹ میں ٹکر دینے والا کوئی نہیں

ٹیسٹ فارمیٹ میں گزشتہ 25 سالوں میں ٹیم انڈیا کی تصویر پوری طرح سے  بدل گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس انگلینڈ کے خلاف 7 مارچ سے شروع ہونے والے دھرم شالہ ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔ اگر ٹیم انڈیا دھرم شالہ میں جیت درج کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی 178 ویں جیت ہوگی۔ ٹیم انڈیا دھرم شالہ میں 578 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

حالانکہ ٹیم انڈیا نے 2000 کے بعد ہی ٹیسٹ میچوں میں ایک نئی بلندی پر پہنچی ہے۔ ٹیم انڈیا کا ٹیسٹ میں 200 تک کا ریکارڈ بہت خراب تھا۔ ٹیم انڈیا کو 200 ٹیسٹ میچوں میں 112 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ 2000 تک ٹیم انڈیا نے صرف 61 میچ  میں جیت حاصل ہوئی تھی ۔ لیکن اس کے بعد ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ میچوں میں شاندار  کارکردگی دکھائی۔ ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ میچوں میں 177 جیت حاصل کی ہے۔ بھارت کو ٹیسٹ میچوں میں 178 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 222 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ یہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ 25 سالوں میں کس طرح شاندارپرفورمنس دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈا پانی پی کر یہ باڈی بلڈر تقریباً موت کے دہانے پرپہنچ گیا تھا، آخر کیو ں کرنا پڑا دل کا آپریشن
یہ بھی پڑھیں:چوہا پاکستان سے طیارے کے ذریعے سری لنکا پہنچا، ہوا طیارے کا یہ حال

ٹیم انڈیا 12 سال ہوم پچ پر نہیں ہاری ہے

یہی نہیں ہندوستان نے 2012 سے اپنےہوم گراؤنڈ پر کوئی سیریز نہیں ہاری ہے۔ ٹیم انڈیا کو آخری بار انگلینڈ نے ہندوستانی سرزمین پر 2012 میں شکست دی تھی۔ لیکن اس کے بعد بھارت کو ابھی تک اپنی ہوم پچ  پر شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو دو بار ہوم پچ پر شکست دی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود ٹیم انڈیا کی جیت کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی اور لگاتار تین ٹیسٹ میں حیت حاصل کی۔ دھرم شالہ ٹیسٹ سے پہلے ہی ہندوستان نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago