ہماچل پردیش میں کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے انتخاب میں شکست کے بعد پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ چند ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔ پارٹی نے اس معاملہ کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد ہی ہماچل پردیش پہنچ کر معاملہ کی جانچ کرے گی ۔ معاملہ کی اصل وجہ جلد ہی منظر عام پر آنے کی امید ہے۔
در اصل منگل یعنی 27 فروری کو ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا کا انتخاب ہوا تھا،جس میں بی جے پی کے امیدوارہرش مہاجن نے کانگریس کے امیدوارابھیشک منو سنگھوی کو شکست دی ،ہماچل پردیش کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب حکمراں جماعت کے امیدوار راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر منتخب ہوکر دہلی نہیں جارہے ہیں۔
بی جے پی کے امیدوار نے جیت درج کی
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں بی جے پی نے کھیل کردیا ہے ، بی جے پی کے امیدوار ہرش مہاجن نے جیت درج کی ہے ،کل 68 میں سے 34 ووٹ کانگریس کے امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دیگر 34 ووٹ بی جے پی امیدوار کے حق میں پڑے۔
کانگریس کے امیدوار ابھیشک منو سنگھوی کے شکست پر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے ہما چل کی صورتحال پر کہا کہ کانگریس کے چند اراکین اسمبلی نے پارٹی امیدوارکے حق میں ووٹ نہیں دیا۔جس کی وجہ سے کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اس معاملہ کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ امید ہے کہ جلد سے تمام تر مسائل حل کرلئے جا ئیں گے۔
بھارت ایکسپریس
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…