بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے ان کوخودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں مجرم قراردیا۔ عام آدمی پارٹی کے دیولی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو راؤزایونیو سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹرراجندربھاٹی کو خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو قصوروارٹھہرایا۔ عدالت نے ایم ایل اے پرکاش جروال کو آئی پی سی کی دفعہ 306 اور120 بی کے تحت مجرم قراردیا۔
قابل ذکرہے کہ اپریل 2020 میں راجندربھاٹی نے اپنے گھرمیں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا، جس میں عام آدمی پارٹی ایم ایل اے پرکاش جروال کا نام درج تھا۔ پرکاش جروال اوران کے ساتھی پرمسلسل دھمکیاں دینے کا بھی الزام تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روزعام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش جروال کو 2020 میں جنوبی دہلی کے ایک ڈاکٹرکی موت کے سلسلے میں ان کے اوران کے ساتھیوں کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔ راؤزایوینیو کورٹ میں اسپیشل جج ایم کے ناگپال کی عدالت میں کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔ دہلی کی ایک علیحدہ عدالت نے نومبر2021 میں اس معاملے میں پرکاش جروال کے خلاف الزامات طے کئے تھے۔
ڈاکٹر راجندر سنگھ نے 18 اپریل 2020 کو کی تھی خودکشی
18 اپریل 2020 کو ڈاکٹرراجندر سنگھ (52) نے اپنی رہائش گاہ پرخودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ برآمد ہوا، جس میں اس نے مبینہ طورپرپرکاش جروال اوران کے ساتھی پراسے اوراس کے خاندان کو پانی کی فراہمی کے کاروبارپر”پریشان” کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ نوٹ میں اس نے انہیں اپنی موت کے لئے ذمہ دارٹھہرایا اور پرکاش جروال پرجبراً وصولی کا الزام لگایا۔
سال 2021 میں طے کئے گئے تھے الزام
سال 2021 میں ایڈیشنل سیشن جج گیتانجلی گوئل نے پرکاش جروال اوراس کے ساتھی کپل ناگرکے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 306 (خودکشی کے لئے اکسانا)، 120-بی (مجرمانہ سازش کی سزا)، 386 (کسی شخص کو یرغمال بنا کرجبراً وصولی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ دفعہ 384 (جبراً وصولی کی سزا)، 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) اور34 (عام ارادہ) کے تحت الزامات لگائے گئے۔ ایک دیگرملزم ہریش کو آئی پی سی کی دفعہ 306 اور 386 کے تحت جرم کے لئے بری کردیا گیا تھا، لیکن دفعہ 506 آئی پی سی کے تحت جرم کے لئے پہلی نظرمیں الزام لگایا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…