قومی

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین پانچ ماہ بعدرانچی جیل سے ہوئے رہا ، زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے ملی تھی ضمانت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔ وہ شام 4 بجے جیل سے باہر آئے۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ 13 جون کو سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دفاعی فریق کی طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔


 

ہیمنت سورین جب جیل سے باہر آئے تو وہ اپنی بڑی داڑھی کے ساتھ  پراعتماد  نظر آئے۔ اس دوران حامی بھی پہنچ گئے ۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ہیمنت سورین نے کارکنوں کی مبارکباد قبول کی۔

دراصل، جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی 8.86 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو ای ڈی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد، مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد وہ رانچی کے ہوتوار میں واقع برسا منڈا جیل میں ہیں۔

اس معاملے میں ای ڈی نے 191 صفحات کی چارج شیٹ میں ہیمنت سورین، راجکمار پہاڑ، ہلاریاس کچپ، بھانو پرتاپ پرساد اور بنود سنگھ کو ملزم بنایا ہے۔ زمین کا وہ ٹکڑا بھی ای ڈی نے 30 مارچ کو منسلک کیا ہے اور اس کی قیمت 31.07 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مرکزی ایجنسی کو 2022 میں رانچی کے مرہابادی میں وزارت دفاع کے 4.55 ایکڑ اراضی اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران مذکورہ اراضی گھوٹالہ کی بھنک ملی۔ ای ڈی کے مطابق، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کچھ پرائیویٹ افراد کے ایک گروپ نے سرکاری افسران کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات بنا کر 8.86 ایکڑ اراضی ہتھیا لی، جن میں سابق ڈی سی رانچی چھاوی رنجن اور بھانو پرتاپ پرساد (حکومت کے محکمہ ریونیو کے سب انسپکٹر) شامل ہیں۔ جھارکھنڈ نے لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

2 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

24 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago