مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا، “ایک اہم قبائلی رہنما اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ایک کیس کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا، لیکن آج انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ میں اس بڑے واقعے سے بہت خوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی عوامی سرگرمیاں شروع کر دیں گے، ہیمنت، آپ کو ہم اپنے درمیان دوبارہ پاکرخوش آمدید کہتے ہیں۔
کورٹ نے کہا- سورین پہلی نظر میں قصوروار نہیں ہیں۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سورین کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے 13 جون کو سورین کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ پہلی نظر میں وہ مجرم نہیں ہیں اور ضمانت پر رہا ہونے کے دوران درخواست گزار کے کسی جرم کے ارتکاب کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سورین کے سینئر وکیل ارونابھ چودھری نے کہا کہ سورین کو ضمانت مل گئی ہے۔
ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ورکنگ صدر اور سابق سی ایم ہیمنت سورین کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اس سال 31 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔ سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکیل ایس وی راجو نے دلیل دی کہ اگر سورین کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو وہ دوبارہ ایسا ہی جرم کریں گے، لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…