قومی

Money Laundering Case: ہیمنت سورین نے انتخابی مہم کے لیے عبوری رہائی کا کیا مطالبہ، سپریم کورٹ نے فوری راحت دینے سے کر دیا انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کے روز منی لانڈرنگ کیس میں انتخابی مہم کے لیے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ ہیمنت سورین نے لوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم کے لیے عبوری رہائی کی درخواست کی تھی۔ اب سپریم کورٹ کا تعطیلاتی بنچ 21 مئی کو سابق وزیر اعلیٰ کی ضمانت عرضی پر سماعت کرے گا۔ کورٹ نے سورین کی درخواست پر ای ڈی سے جواب طلب کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ہیمنت سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ وہ 2 جون کو خودسپردگی کریں گے۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے اس کی مخالفت کی۔

جھارکھنڈ میں 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ووٹنگ باقی ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ ای ڈی کے جواب کے بعد ہی اس معاملے میں سماعت ممکن ہے۔ جس پر سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ تب تک انتخابات ختم ہو جائیں گے۔ سبل نے کہا کہ کیجریوال کا حکم مجھے کور کرتا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی ڈویژن بنچ سورین کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔

3 مئی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ ای ڈی کے پاس کافی ثبوت ہیں اور ہیمنت سورین کی گرفتاری غلط نہیں ہو سکتی۔ جس کے بعد ہیمنت سورین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایس ایل پی دائر کر کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مودی-یوگی تمہارے ظلم کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے‘، افضل انصاری کا بڑا بیان

یاد رہے کہ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ سورین پر زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس وقت رانچی کی برسا منڈا جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ہیمنت سورین نے لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago