بھارت ایکسپریس–
Haryana Congress Manifesto: ہریانہ اسمبلی الیکشن سے متعلق کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کے طورپرسات گارنٹی دی ہے۔ اپن منشورمیں کانگریس نے 25 لاکھ تک کا مفت علاج، پرانی پنشن اسکیم بحال کرنے سمیت کئی بڑے وعدے کئے ہیں۔
ہریانہ کو نمبر ون بنائیں گے: بھوپیندرہڈا
کانگریس کے انتخابی منشور سے متعلق ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 1966 میں ہریانہ کوبنایا، تب سے 2014 تک ہریانہ نے ترقی کی، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ہریانہ بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ ہم ہریانہ کوپھرسے نمبرون بنائیں گے۔ وہیں، کانگریس نے نعرہ دیا، “ہوچکی پریورتن (تبدیلی) کی شروعات۔ ہاتھ بدلے گا حالات۔ سارا ہریانہ کانگریس کے ساتھ۔”
#WATCH | Congress President Mallikarjun Kharge releases party’s guarantees as part of the party’s manifesto for Haryana Assembly elections at AICC headquarters, in Delhi
Congress General Secretary KC Venugopal, former Haryana CM Bhupinder Singh Hooda, Haryana Congress chief Udai… pic.twitter.com/SGhreB1bLr
— ANI (@ANI) September 18, 2024
کانگریس کے انتخابی منشور کی بڑی باتیں
جو وعدے کئے اسے نبھائیں گے: ملیکا ارجن کھڑگے
وہیں کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم آج جس سات گارنتی کو جای کررہے ہیں، وہ حکومت بننے پر نافذ کریں گے۔ 53 صفحات کا ایک دستاویزہے، جو ہریانہ میں جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو دو ہزار دیں گے، دولاکھ مستقل نوکری نوجوانوں کو ہم دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت 30-25 لاکھ نوکریوں کوروک کر بیٹھی ہے۔ کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت ایسی ہے کہ ایک انجن آگے لے جاتا ہے، پھردوسرا پیچھے لے جاتا ہے، لیکن ہم جوسات وعدے کررہے ہیں، انہیں نبھائیں گے۔ ہم اپنی حکومت میں ایکسپریس انجن لگائیں گے کیونکہ 10 سال (ساڑھے نو سال) میں جو بی جے پی نے نقصان کیا، اس کو ریپیئرکرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…