قومی

One Nation One Election: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، ون نیشن-ون الیکشن کوکابینہ کی منظوری، سرمائی اجلاس میں پیش ہوگا بل

مودی حکومت کی کابینہ میٹنگ سے متعلق ایک بڑی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مودی کابینہ کی میٹنگ میں ون نیشن، ون الیکشن کی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔ سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں بنی کمیٹی کی رپورٹ پرکابینہ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کل مودی حکومت کی تیسری مدت کارکے 100 دن مکمل ہونے پروزیرداخلہ امت شاہ نے بڑا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک ملک ایک انتخاب حکومت اسی میعاد میں نافذ کرے گی۔ اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے اپنے منشورمیں بھی ایک ملک ایک الیکشن (ون نیشن، ون الیکشن) کے وعدے کو شامل کیا تھا۔

مارچ میں کمیٹی نے سونپی تھی رپورٹ

ون نیشن-ون الیکشن سے متعلق سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندکی صدارت میں 2 ستمبر 2023 کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اسی سال 14 مارچ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ کمیٹی نے 191 دنوں تک کئی ماہرین اور سیاسی پارٹیوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کے بعد 18 ہزار 626 صفحات کی رپورٹ سونپی تھی۔ اس میں سبھی ریاستوں کی اسمبلی کی مدت کار بڑھا کر 2029 تک کرنے کا مشورہ دیا گیا، جس سے آئندہ لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ہی ان کے الیکشن بھی کرائے جاسکیں۔

ایک ساتھ ہوں گے لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن

رام ناتھ کووند کی صدارت والی کمیٹی کی رپورٹ میں پورے ملک میں ایک ساتھ لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن کرائے جانے کے 100 دنوں کے اندر ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کی بھی وکالت کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

AddThis Website Tools
Nisar Ahmad

Recent Posts

Strong 5.6 magnitude earthquake: پاکستان اور افغانستان میں 5.6کی شدت کےساتھ آیا زلزلہ، دہلی این سی آر میں ہلکا جھٹکا کیا گیا محسوس

تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا…

1 minute ago

Urdu born in India, Supreme Court: اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی،یہ ہندوستان کی زبان ہے اس کو کسی خاص مذہب سے جوڑناغلط ہے:عدالت عظمیٰ

مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا…

10 minutes ago

Sambhal Violence Case: ضیاء الرحمٰن برق سے عدالتی کمیشن آج کرے گی پوچھ گچھ، کسی بھی وقت گرفتاری ہو سکتا ہے فیصلہ!

اس سے قبل سنبھل میں ضیاء الرحمان برق کے پرائیویٹ گھر میں بجلی چوری کے…

18 minutes ago