Haryana: ہریانہ کے ریواڑی میں عقیدت مندوں کو لے جانے والی کار کو ایک SUV نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سڑک حادثہ میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی رات مسانی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کار میں سوار لوگ راجستھان کے کھاٹو شیام مندر میں جاکر پوجا کرکے واپس آرہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ واپسی کے دوران گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک ایس یو وی نے کار کو ٹکر مار دی۔ دھاروہیڑا تھانے کے ایس ایچ او نے کہا، “ڈرائیور کے علاوہ گاڑی میں چھ خواتین تھیں جو ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی تھیں۔ ان میں سے چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس نے بھی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پیچھے سے ٹکرانے والی کار میں 5 آدمی سوار تھے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔ اس سڑک حادثے میں کل چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔”
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت روشنی (58)، نیلم (54)، پونم جین (50) اور شکھا (40) ساکن اتر پردیش کے غازی آباد، کار ڈرائیور وجے (40) ساکنہ ہماچل پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک افراد کی جو کہ یہیں کے کھرکھرا گاؤں کا رہنے والا ہے کی شناخت سنیل (24) کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ریواڑی اور گروگرام کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…