بابا رام رحیم کو 5 ماہ میں دوسری بار 30 دنوں کی پیرول ملی ہے۔
سرسا کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کوایک بارپھرپیرول مل گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بابا رام رحیم سادھویوں کی عصمت دری کے الزام میں روہتک کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔ اس باراسے 30 دن کے لیے پیرول دیا گیا ہے۔ صبح تقریباً 7 بجے گرمیت رام رحیم سخت سیکورٹی میں سرسا آشرم کے لیے روانہ ہوا۔ اس سال یہ اس کی دوسری پیرول ہے۔ وہ اس سے قبل 15 مرتبہ پیرول اورفرلو کا فائدہ اٹھا چکا ہے اوریہ ان کی سزا کے دوران 16 ویں پیرول ہے۔ اب تک رام رحیم اپنی 3,193 دن کی سزا میں سے 406 دن روہتک کی سناریا جیل کی دیواروں کے باہرگزارچکا ہے۔
بابا رام رحیم سناریا جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ سال 2017 میں ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے اسے دوخواتین شاگردوں کے ساتھ عصمت دری کا مجرم قراردیا تھا۔ اس کے بعد اسے قتل کے دومقدمات میں سزا سنائی گئی۔ 2019 میں، اسے صحافی رام چندرچھترپتی کے قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی۔ 2021 میں، اسے ڈیرہ کے منیجررنجیت سنگھ کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ تاہم، پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ نے اسے 2024 میں رنجیت سنگھ قتل کیس اور2026 میں صحافی رام چندرچھترپتی قتل کیس میں بری کردیا۔
10 ہفتے کے پیرول کا وقت کیا مکمل
بابا رام رحیم کو30 دنوں کی پیرول ملنے کے ساتھ ہی ڈیرہ سچا سودا سربراہ نے 2026 کے لئے اپنے 10 ہفتے کے پیرول کے وقت کو مکمل کرلیا ہے۔ ہریانہ گڈ کنڈکٹ پرزنرز(عارضی رہائی) ایکٹ 2022 کے تحت لازمی ہے۔ اسے پہلے جنوری میں 40 دن کی پیرول دی گئی تھی۔ یہ قانون ایک قیدی کوجنوری سے دسمبرتک کل 10 ہفتوں کی پیرول کا حق دیتا ہے، جس کا فائدہ دوحصوں میں لیا جا سکتا ہے۔ یہ قانون تین ہفتوں کی فرلو(عارضی رہائی) کی بھی اجازت دیتا ہے۔ یہ ریلیزمتعدد حصوں میں حاصل نہیں کی جا سکتی۔ تاہم، ڈیرہ سربراہ اس سال تین ہفتوں کی فرلوکا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…