قومی

Bihar Legislative Council Elections: بہارقانون ساز کونسل کی 9 سیٹوں پرالیکشن کا اعلان، نتیش کمار کی سیٹ پر بھی ضمنی الیکشن، جانئے کب آئیں گے نتیجے

بہارقانون سازکونسل کی 9 سیٹوں پرالیکشن اورسابق وزیراعلیٰ نتیش کمارکی خالی ہوئی ایک سیٹ پرضمنی الیکشن ہوگا۔ اس کے لئے آج (منگل) کے روزالیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن یکم جون 2026 کوجاری ہوگا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جون طے کی گئی ہے۔ 9 جون کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی جانچ کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، 11 جون تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے جبکہ 18 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی 18 جون کو شام 5 بجے سے شروع ہوگی۔ 20 جون 2026 تک پورا انتخابی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

بہارمیں 10 سیٹوں پرہوگا الیکشن

واضح رہے کہ قانون سازکونسل کی 9 نشستیں 28 جون کو خالی ہو رہی ہیں۔ جن 10 سیٹوں پرانتخابات ہونے ہیں، ان میں سے فی الحال جے ڈی یو کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس 2، آرجے ڈی کے پاس دواورکانگریس کے پاس ایک ہے۔

کون کون سی خالی ہو رہی ہیں سیٹیں؟
28 جون کو بہارمیں 9 قانون ساز کونسل کے اراکین کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ 9 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ ان میں غلام غوث، کمد ورما، محمد فاروق، بھگوان سنگھ کشواہا، بھیشم ساہنی، سنجے میوکھ، سمیر کمار سنگھ، سمراٹ چودھری اور سنیل کمار سنگھ کی مدت مکمل ہو رہی ہے۔ دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار راجیہ سبھا رکن منتخب ہوگئے ہیں، اس لئے ان کی سیٹ پرضمنی الیکشن ہوگا۔ این ڈی اے کو 2025 کے بہاراسمبلی الیکشن میں زبردست اکثریت ملی تھی۔ اسمبلی کے موجودہ اعدادوشمار کو اگر دیکھا جائے تو قانون ساز کونسل کی جن سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے تو اس کے نتیجے کافی حدتک طے مانے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ امیدواروں سے متعلق کیا تصویر بنتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

8 minutes ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

17 minutes ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

35 minutes ago

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

1 hour ago