قومی

Asaram Bapu Convicted: آسارام باپو آبروریزی معاملے میں قصور وار قرار، گجرات کورٹ نے جنسی استحصال معاملے میں سنائی سزا

احمدآباد: گجرات کے گاندھی نگرسیشن کورٹ نے خود ساختہ سنت آسارام ​​کو ایک دہائی پرانے جنسی ہراسانی معاملے میں قصوروارٹھہرایا ہے۔ آسا رام پرسورت کی ایک خاتون نے تقریباً 10 سال پہلے احمدآباد کے موٹیرا واقع ان کے آشرم میں بار بارآبروریزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ گاندھی نگر کی عدالت نے 2013 میں ہوئے آبروریزی معاملے میں احمد آباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں آسا رام کے خلاف درج ایف آئی آر پرسماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

آسارام پرآبروریزی کرنے، غیر فطری جنسی تعلقات بنانے، مجرمانہ سازش کرنے، ثبوتوں کو مٹانے وغیرہ کے الزامات ہیں۔ آسا رام کی بیوی اور بیٹی سمیت 6 دیگر شریک ملزمین پراکسانے، اغوا کرنے اورسازش کرنے کا الزام ہے۔ سورت پولیس نے 6 اکتوبر 2021 کو دو بہنوں کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پرایف آئی آردرج کی تھی۔ ایک معاملہ آسا رام اور دوسرا اس کے بیٹے نارائن سائی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پبلک پراسیکیوٹرآرسی کوڈیکر نے پیرکے روزکہا، ‘عدالت نے استغاثہ کے مقدمے کو قبول کرلیا ہے اورآسارام ​​پرتعزیرات ہند کی دفعہ 376 (2) (سی)، 377 (غیرفطری جنسی تعلقات) اور غیر قانونی قید کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے’۔ اکتوبر 2013 میں، سورت کی ایک خاتون نے آسارام ​​اور سات دیگر کے خلاف عصمت دری اورغیرقانونی قید کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایک ملزم کی مقدمے کی سماعت کے دوران موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں جولائی 2014 میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

باپ اور بیٹے پر آبروریزی، جنسی استحصال، غیرقانونی طور پر اغوا کرنے سمیت کئی دفعات لگائی گئی ہیں۔ بعد میں آسارام کے خلاف درج شکایت کو احمدآباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا کیونکہ حادثہ وہاں کے آشرم میں پیش آیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2013 میں ایک لڑکی سے آبروریزی کرنے کے الزامات میں جودھپور(راجستھان) کی ایک عدالت نے 2018 میں آسارام کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔ وہ اس وقت جودھپور کی جیل میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s natural gas pipeline to expand: بھارت کی قدرتی گیس پائپ لائن 10,805 کلومیٹر تک پھیلے گی،ایتھنول ملاوٹ کا ہدف 2025 تک 20 فیصد مقرر

ہندوستان نے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول پروگرام کے تحت 2025 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول…

3 minutes ago

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

19 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

34 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

53 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago