قومی

Frigate INS Brahmaputra ‘lying on its side’ after fire: جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آتشزدگی، ایک ملاح لاپتہ

 یہاں نیول ڈاکیارڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اتوار کو یہاں مرمت کے دوران جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو تو پالیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ آگ لگنے سے جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ایک ملاح بھی لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کل شام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حادثے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا تھا آج وہ ممبئی کا دورہ کریں گے اور پورے واقعے کی جانکاری لیں گے۔

اتوار کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بحریہ نے کہا کہ “بعد ازاں، دوپہر کے وقت، جہاز شدید طور پر ایک طرف (بندرگاہ کی طرف) جھک گیا۔” تمام تر کوششوں کے باوجود جہاز کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔

بحریہ نے ایک بیان میں کہا، “بحری جہاز کے عملے نے، نیول ڈاکیارڈ، ممبئی اور بندرگاہ میں موجود دیگر جہازوں کے فائر فائٹنگ اہلکاروں کی مدد سے، 22 جولائی کی صبح تک آگ پر قابو پالیا۔”
“مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے سربراہ دنیش کے سے ملاقات کی۔ ترپاٹھی کو اس واقعہ میں مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھارتی بحریہ کے جہاز برہم پترا میں آگ لگنے اور اس واقعے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi-Balendra Talks at Hyderabad House: حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے درمیان دو طرفہ بات چیت

بھارت اور نیپال کے درمیان باہمی تعاون، رابطہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے پر…

12 minutes ago

IND Vs NZ Test Match: ہندوستانی بلے بازوں نے بنائی 2 سنچریاں، 4 نصف سنچریاں، میچ ہوا ڈرا، پھر بھی ٹیم انڈیا رقم نہیں کرپائی تاریخ

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اس مقابلے کی بات کریں تو ہندوستانی کپتان شبھمن…

59 minutes ago

Balen Shah Welcomed at Rashtrapati Bhavan: راشٹرپتی بھون میں نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پرتپاک استقبال

دو روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان آئے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پیر…

1 hour ago