اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو۔ (فائل فوٹو)
اسرائیل کی فوج نے ایک بار پھر حماس پرایک بڑے حملے کی تیاری کرلی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس حملے میں بڑی مقدار میں شہریوں کو ہلاکت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حالانکہ فوج نے غزہ پٹی میں اس حصے کو خالی کرنے کا حکم دیا، جسے اس نے انسانی علاقہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ فوج نے کہا کہ وہ حماس کے دہشت گردوں کے خلاف ایک مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اوراس کا استعمال اسرائیل کی طرف راکٹ چھوڑنے کے لئے کیا ہے۔ اس علاقے میں مواسی انسانی علاقے کا مشرقی حصہ شامل ہے، جوجنوبی غزہ پٹی پر واقع ہے۔
اس مہینے کے شروع میں، اسرائیل نے کہا تھا کہ اس کا اندازہ ہے کہ کم ازکم 1.8 ملین (18 لاکھ) فلسطینی اب انسانی ہمدردی کے زون میں ہیں۔ اس نے بحیرہ روم کے ساتھ تقریباً 14 کلومیٹر(8.6 میل) کے علاقے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زون قراردیا تھا۔ اقوام متحدہ اورانسانی ہمدردی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ خطے کے زیادہ تر علاقے اب عارضی کیمپوں پرمشتمل ہیں، جن میں صفائی اورطبی سہولیات کا فقدان ہے۔ آئی ڈی ایف کی طرف سے یہ اعلان غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے حوالے سے ہونے والی نازک بات چیت کے دوران سامنے آیا ہے۔
جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ
آپ کو بتادیں کہ امریکی اوراسرائیلی حکام نے امید ظاہرکی ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ ہونے کے قریب ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے دفترنے کہا کہ جمعرات کو مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ایک گروپ بھیجا جائے گا۔ مصر، قطر، امریکہ، اسرائیل اورحماس جنگ بندی کے معاہدے پر اصرارکر رہے ہیں۔
اسرائیل اورامریکہ ایک ساتھ
اس درمیان، بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اگلا امریکی صدر چاہے کوئی بھی بنے، ہمارے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے اسرائیل اور امریکہ ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 40 سال سے زیادہ وقت کی دوستی کے لئے جوبائیڈن کا شکریہ ادا کریں گے اورساتھ ہی ان پر کچھ موضوعات پر زیادہ حمایت کے لئے دباؤ بھی ڈالیں گے۔
جنوبی غزہ میں فوجی مہم جاری
آئی ڈی ایف نے پیر کے روز کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں اس کی فوجی مہم جاری ہے۔ افسران کے مطابق، اتوارکو غزہ میں اسرائیل کے ہوائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 15 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملہ کئے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملہ شروع کردیا تھا۔ حماس کے جنگجوؤں نے حملے میں تقریباً 1,200 لوگوں کا قتل کردیا تھا اور 250 دیگر کو اغوا بنا لیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا…
کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کی دواسازی…
ہندوستان میں تجدید شدہ اسمارٹ فون مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس ترقی کے…
پارلیمنٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق بھارت مالا پراجیکٹ کے تحت 31 اکتوبر 2024…
ہندوستان میں استعمال ہونے والے تقریباً 99% موبائل فون اب ملک میں تیار کیے جا…
آر اشون کی ریٹائرمنٹ پر سابق کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ اگلی نسل کو…