قومی

NEET UG Exam 2024: دوبارہ نہیں ہوگا نیٹ یوجی امتحان، سپریم کورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

نیٹ یوجی-2024 پیپرلیک معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان منسوخ نہیں ہوگا۔ اس معاملے میں سالسٹر جنرل تشارمہتا نے مرکزی حکومت اور این ٹی اے کی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔ سبھی فریق کوسننے کے بعد عدالت نے امتحان منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ فیصلہ پڑھنے کے دوران چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ مرکزی حکومت، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اپنی باتیں رکھیں۔ سی بی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے بھی عدالت کی مدد کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ بڑی تعداد میں طلبا کو متاثرکرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس نتیجہ پرپہنچے ہیں کہ پیپرلیک ہزاری باغ میں ہوا اورپٹنہ تک چلا۔ حکم پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے کہا ہے کہ اب تک ہزاری باغ اورپٹنہ کے 155 طلباء فائدہ اٹھانے والے طلباء کے طور پرسامنے آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیش ابھی تک ادھوری ہے۔ ہم نے مرکزسے جواب بھی طلب کیا تھا کہ 4750 مراکزمیں سے کہاں کہاں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ آئی آئی ٹی مدراس نے بھی اس معاملے کا جائزہ لیا۔ اب تک دستیاب مواد کی بنیاد پریہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ امتحان کا تقدس پوری طرح متاثرہوا ہے۔


سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے اس سال کے نتائج کا موازنہ گزشتہ تین سال کے اعدادوشمارسے بھی کیا۔ اس سے بھی ایسا نہیں لگا کہ بڑے پیمانے پرگڑبڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غلط طریقہ اپنانے والا کوئی بھی طالب علم فائدہ نہ اٹھاسکے، نہ مستقبل میں داخلہ پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ دوبارہ امتحان کا 20 لاکھ سے زیادہ طلبا پر برے اثرات ہوں گے۔ اکیڈمک سیشن خراب ہوجائے گا اور پڑھائی میں تاخیرہوگی۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

2 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

3 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

4 hours ago