قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر انتخابات کے لیے پرکاش امبیڈکر کی پارٹی کی چوتھی فہرست جاری، 16 امیدواروں کا کیا اعلان

اب مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچیت بہوجن اگھاڑی نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کل 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب تک ونچیت بہوجن اگھاڑی نے کل 67 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ونچیت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے شہدہ اسمبلی سیٹ، ساکری، تمسر، ارجونی مورگاؤں، ہدگاؤں، بھوکر، کالامانوری، سلوڈ، کنڑ، اورنگ آباد ویسٹ، پیتھن، مہاد، گیورائی، اشٹی، کوریگاؤں اور کراڑ جنوبی اسمبلی سیٹ کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

ونچیت بہوجن اگھاڑی نے علی بابا رشید تڑوی کو شہدہ اسمبلی سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کا تعلق تڑوی برادری سے ہے۔ اس کے ساتھ پرکاش امبیڈکر کی پارٹی نے ساکری سیٹ سے بھیم سنگھ بٹن کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہ بھیل برادری سے آتے ہیں۔ تمسر سیٹ سے بھگوان پانڈے کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہ گونڈ گواری برادری سے آتے ہیں ۔

ارجونی مورگاؤں سے دنیش رام رتن پنچ بھائی کو ٹکٹ

اس کے علاوہ وی بی اے نے ارجونی مورگاؤں سے دنیش رام رتن پنچ بھائی کو امیدوار بنایا ہے۔ پنچ بھائی بدھ مت کے پیروکار ہیں۔ پارٹی نے دلیپ راٹھوڈ کو ہدگاؤں اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ وہ بنجارہ برادری سے آتے ہیں۔ بھوکر سیٹ سے رمیش راٹھوڑ کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جن کا تعلق بنجارہ برادری سے ہے۔ کالامانوری سے دلیپ تتراؤ مسکے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ دھنگر برادری سے آتے ہیں۔

اورنگ آباد ویسٹ سے انجان لکشمن سالوے کو ٹکٹ

اس کے ساتھ بدھ مت کے پیروکارمنوہر جگتاپ کو سلوڈ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایاز مقبول شاہ کو کنڑ اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہ شاہ برادری سے آتے ہیں۔ انجان لکشمن سالوے کو اورنگ آباد ویسٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ وہ بدھسٹ طبقہ سے تعلق رکھتے ۔ ارون سونا جی گھوڑکے کو پٹھان سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مہاد سے عارف عبداللہ خان دیش مکھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔

وہیں، پرینکا شیو پرساد کھیڈکر کو گیورائی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ویدانت سبھاش بھدوے کو اشٹی سے ٹکٹ ملا ہے۔ کوریگاؤں سے چندرکانت جانو کامبلے اور کراد ساؤتھ سے سنجے کونڈیبا گاڈے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج 23 نومبر کو آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave: بھارت ایکسپریس کے مہا کمبھ میگا کانکلیو کا نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کیا افتتاح

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…

19 seconds ago

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: مہا کمبھ میں آستھہ کے ساتھ آئیں، پکنک منانے نہ آئیں: مہنت دیویندر سنگھ شاستری

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

2 hours ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

3 hours ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

3 hours ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

4 hours ago