Jharkhand Assembly Election 2024: بی جے پی نے جھارکھنڈ کے لیے 66 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے سیتا سورین کو جامتاڑا سے ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے دھنوار سے ریاستی صدر بابو لال مرانڈی کو میدان میں اتارا ہے۔ 66 امیدواروں کی اس فہرست میں سیتا سورین، چمپائی سورین، گیتا بالموچو، گیتا کوڈا، میرا منڈا کے نام بھی شامل ہیں۔ چمپائی سورین سرائیکیلا سے الیکشن لڑیں گے۔ چمپائی سورین نے جے ایم ایم کے ٹکٹ پر پچھلا الیکشن لڑا تھا۔
چمپائی سورین کے بیٹے کو بھی ملا ٹکٹ
بی جے پی نے دمکا سے سنیل سورین کو ٹکٹ دیا ہے۔ سنیل سورین 2019 میں بی جے پی سے ایم پی تھے۔ تاہم 2024 کے انتخابات میں ان کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا اور جے ایم ایم سے بی جے پی میں شامل ہونے والی سیتا سورین کو ٹکٹ دیا گیا۔ جبکہ چمپائی سورین کو ان کی روایتی سیٹ سرائیکیلا سے ٹکٹ ملا ہے۔ چمپائی سورین کے بیٹے کو بھی ٹکٹ ملا۔ پارٹی نے بابولال سورین کو گھاٹشیلا سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Jharkhand Assembly Election 2024: جے ایم ایم-کانگریس میں سیٹ شیئرنگ فارمولہ طے، کون کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گا، جانئے تفصیلات
لوبن ہیمبرم کو بھی بنایا گیا امیدوار
جے ایم ایم سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لوبن ہیمبرم کو بھی بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ جے ایم ایم کے فلور ٹیسٹ میں بغاوت کرنے والے لوبن نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…