بہاراسمبلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے فلورٹسٹ سے پہلے کہا کہ ہم کسی کو نقصان نہیں کریں گے۔ ہم آپ سب کے مفاد میں کام کریں گے۔ آپ جس طبقے کی بات کرتے ہیں، ان کے مفاد کے لئے بھی کام کروں گا۔ میں این ڈی اے میں ہوں اورادھر ہی رہوں گا۔ سب دن کے لئے اب پرانی جگہ پرآگئے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں آج 12 بجے رات تک خواتین آرام سے گھومتی ہیں، لیکن 2005 کے پہلے کیا حالات تھے، سبھی جانتے تھے۔ انڈیا الائنس کو لے کر بھی میں نے محنت کی تھی۔ میں نے باربار کہا تھا کہ پارٹیوں کو متحد رکھا جائے۔ نتیش کمار نے کہا کہ کہاں سے پیسہ آیا، ہم سبھی کی جانچ کروائیں گے۔ آپ لوگوں کی پارٹی صحیح نہیں کر رہی ہے۔ آپ کو جب پریشانی ہوگی تو ہم سے مل لیجئے گا۔ ہم آپ کا کام کریں گے۔ ریاست کے مفاد میں کام کریں گے۔ ہم تینوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
ہم نے ہندو-مسلم کا جھگڑا بند کرایا: نتیش کمار
نتیش کمارنے کہا کہ ہم سے پہلے ان کے والدین کو 15 سال تک کام کرنے کو ملا۔ انہوں نے کیا کیا۔ کوئی سڑک تھا؟ ہم نے ہندو-مسلم کا جھگڑا بند کرایا۔ شام میں لوگ نکلنے سے ڈرتے تھے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے سب کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ کچھ ہوا؟ کانگریس کو ڈر لگ رہا تھا۔ ہم نے کہا کہ باقی پارٹیوں کو متحد کیجئے۔ پھرہمیں پتہ چلا کہ ان کے والد (لالو پرساد یادو) بھی ان کے ساتھ تھے۔ ہم پرانی جگہ پرآگئے ہیں، سب دن کے لئے آگئے ہیں۔ ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ سبھی کے مفاد میں کام کریں گے۔
نتیش کمارپر حملہ آورہوئے تیجسوی یادو
بہارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کے لئے آج اپنی طاقت دکھانے کا دن ہے۔ فلورٹسٹ سے پہلے تیجسوی یادو نے ایوان میں تقریرکی اورجم کرنتیش کماراور بی جے پی پرحملہ بولا۔ تیجسوی یادونے سوال کیا کہ نریندرمودی کیا گارنٹی لیں گے کہ نتیش کمار پھر نہیں پلٹیں گے؟ تیجسوی یادو نے نتیش کمارپرطنزکرتے ہوئے کہا ’آپ نے کہا یہاں من (دل) نہیں لگ رہا ہے، ہم لوگ ناچنے گانے کے لئے تھوڑی نہ ہیں، نتیش جی آپ کیکئی کو پہچانئے۔ آپ کے ساتھ کون کون کیکئی ہے۔‘ تیجسوی یادونے کہا کہ کرپوری ٹھاکرنے ریزرویشن دیا، لیکن ان کی جن سنگھ نے مخالفت کی اورحیرت کی بات ہے کہ نتیش کماراسی جن سنگھ کے ساتھ جاکربیٹھ گئے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ جدوجہد کرتے رہیں گے اورڈریں گے نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…