بھارت ایکسپریس۔
بہارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کے لئے آج اپنی طاقت دکھانے کا دن ہے۔ فلورٹسٹ سے پہلے تیجسوی یادو نے ایوان میں تقریرکی اورجم کرنتیش کماراور بی جے پی پرحملہ بولا۔ تیجسوی یادو نے سوال کیا کہ نریندرمودی کیا گارنٹی لیں گے کہ نتیش کمار پھر نہیں پلٹیں گے؟
تیجسوی یادو نے نتیش کمارپرطنزکرتے ہوئے کہا ’آپ نے کہا یہاں من (دل) نہیں لگ رہا ہے، ہم لوگ ناچنے گانے کے لئے تھوڑی نہ ہیں، نتیش جی آپ کیکئی کو پہچانئے۔ آپ کے ساتھ کون کون کیکئی ہے۔‘ تیجسوی یادونے کہا کہ کرپوری ٹھاکرنے ریزرویشن دیا، لیکن ان کی جن سنگھ نے مخالفت کی اورحیرت کی بات ہے کہ نتیش کماراسی جن سنگھ کے ساتھ جاکربیٹھ گئے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ جدوجہد کرتے رہیں گے اورڈریں گے نہیں۔
’مودی کو ہم لوگ روکیں گے’
تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار نے کہا کہ جوذمہ داری آپ نے مودی جی کو بہار میں روکنے کا اٹھایا تھا، وہ اب آپ کا بھتیجا پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہارمیں عظیم اتحاد قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی اورلیفٹ کے دوسرے گروپوں کے ساتھ کانگریس اور آرجے ڈی کی قیادت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’نتیش جی کی کیا مجبوری تھی، ہم کو نہیں معلوم۔ تھکے ہوئے وزیراعلیٰ سے ہم نے کام کروایا۔‘ تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ احترام نہیں ڈیل کرتے، ڈیلنگ کرتے ہیں اورہمارے اندرلالو جی کا خون ہے، ہم ان کا بیٹا ہیں، جدوجہد کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے۔
’اولڈ پنشن اسکیم کو نافذ کیجئے‘
تیجسوی یادو نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو تیجسوی یادو ہی آئے گا۔ آخری وقت میں پالا بدلنے والوں کو تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کی کچھ مجبوریاں رہی ہوں گی۔ تیجسوی یادونے کہا کہ اولڈ پنشن اسکیم کوبی جے پی ، نتیش کمارکے ساتھ بہارمیں نافذ کرائے۔ مرکزکی طرف سے پیسہ نہ ملنے کا تیجسوی یادو نے موضوع بھی اٹھایا۔ کئی اورریاست جہاں بی جے پی کا اقتدار نہیں ہے، انہوں نے بھی مرکز کی طرف سے فنڈ میں بھید بھاؤ کا الزام لگایا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…