قومی

Bihar Floor Test: نتیش کمار نے فلورٹسٹ میں حاصل کی کامیابی، اپوزیشن نے کیا واک آؤٹ، آرجے ڈی کے ایم ایل اے نے بھی دیا جے ڈی یو-بی جے پی کا ساتھ

بہاراسمبلی میں نتیش کمارنے اکثریت ثابت کردی ہے اوروہ فلورٹسٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ نتیش کمارکی جے ڈی یواوربی جے پی حکومت نے اکثریت ثابت کردی ہے۔ فلورٹسٹ سے پہلے اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا۔ لیکن خاص بات یہ رہی ہے کہ آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی بھی نتیش کمارکے ساتھ چلے گئے۔ نتیش کمارکے حق میں 129 پڑے ہیں۔ اس طرح سے انہوں نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ این ڈی اے کے پاس 128 اراکین اسمبلی کی حمایت تھی۔ لیکن انہیں 129 ووٹ ملے، جس میں آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی کا ووٹ بھی شامل ہے۔

نتیش کمار نے آرجے ڈی پر کیا بڑا حملہ

س سے پہلے نتیش کمارنے کہا کہ ہم کسی کو نقصان نہیں کریں گے۔ ہم آپ سب کے مفاد میں کام کریں گے۔ آپ جس طبقے کی بات کرتے ہیں، ان کے مفاد کے لئے بھی کام کروں گا۔ میں این ڈی اے میں ہوں اورادھر ہی رہوں گا۔ سب دن کے لئے اب پرانی جگہ پرآگئے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں آج 12 بجے رات  تک خواتین آرام سے گھومتی ہیں، لیکن 2005 کے پہلے کیا حالات تھے، سبھی جانتے تھے۔ انڈیا الائنس کو لے کر بھی میں نے محنت کی تھی۔ میں نے باربار کہا تھا کہ پارٹیوں کو متحد رکھا جائے۔ نتیش کمار نے کہا کہ کہاں سے پیسہ آیا، ہم سبھی کی جانچ کروائیں گے۔ آپ لوگوں کی پارٹی صحیح نہیں کر رہی ہے۔ آپ کو جب پریشانی ہوگی تو ہم سے مل لیجئے گا۔ ہم آپ کا کام کریں گے۔ ریاست کے مفاد میں کام کریں گے۔ ہم تینوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

ہم نے ہندو-مسلم کا جھگڑا بند کرایا: نتیش کمار

نتیش کمارنے کہا کہ ہم سے پہلے ان کے والدین کو 15 سال تک کام کرنے کو ملا۔ انہوں نے کیا کیا۔ کوئی سڑک تھا؟ ہم نے ہندو-مسلم کا جھگڑا بند کرایا۔ شام میں لوگ نکلنے سے ڈرتے تھے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے سب کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ کچھ ہوا؟ کانگریس کو ڈر لگ رہا تھا۔ ہم نے کہا کہ باقی پارٹیوں کو متحد کیجئے۔ پھرہمیں پتہ چلا کہ ان کے والد (لالو پرساد یادو) بھی ان کے ساتھ تھے۔ ہم پرانی جگہ پرآگئے ہیں، سب دن کے لئے آگئے ہیں۔ ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ سبھی کے مفاد میں کام کریں گے۔

نتیش کمارپر حملہ آورہوئے تیجسوی یادو

بہارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کے  لئے آج اپنی طاقت دکھانے کا دن ہے۔ فلورٹسٹ سے پہلے تیجسوی یادو نے ایوان میں تقریرکی اورجم کرنتیش کماراور بی جے پی پرحملہ بولا۔ تیجسوی یادونے سوال کیا کہ نریندرمودی کیا گارنٹی لیں گے کہ نتیش کمار پھر نہیں پلٹیں گے؟ تیجسوی یادو نے نتیش کمارپرطنزکرتے ہوئے کہا ’آپ نے کہا یہاں من (دل) نہیں لگ رہا ہے، ہم لوگ ناچنے گانے کے لئے تھوڑی نہ ہیں، نتیش جی آپ کیکئی کو پہچانئے۔ آپ کے ساتھ کون کون کیکئی ہے۔‘ تیجسوی یادونے کہا کہ کرپوری ٹھاکرنے ریزرویشن دیا، لیکن ان کی جن سنگھ نے مخالفت کی اورحیرت کی بات ہے کہ نتیش کماراسی جن سنگھ کے ساتھ جاکربیٹھ گئے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ جدوجہد کرتے رہیں گے اورڈریں گے نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

12 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

29 minutes ago