قومی

سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا، 5 اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات، بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کا ملے گا تحفہ؟

راجیہ سبھا الیکشن 2024 کی ووٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ کی خبرسامنے آئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے 5 اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی کے امیدوارکو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی اراکین اسمبلی کراس ووٹنگ کرسکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کے عوض انہیں بی جے پی کی طرف بڑا تحفہ دیئے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش سنگھ، راکیش پانڈے، ابھے سنگھ، مہاراجی دیوی، منوج پانڈے اورپوجا پال نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔

اگرسماجوادی پارٹی کے یہ پانچ اراکین اسمبلی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دیتے ہیں تویہ اکھلیش یادو کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ ان کے تیسرے امیدوارکی جیت ناممکن سا لگنے لگا ہے۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ کئی اور اراکین اسمبلی ناراض ہیں جو بی جے پی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں مکیش ورما (شکوہ آباد)، ونود چترویدی (کالپی)، بی ایس پی رکن اسمبلی اماشنکرسنگھ اور اپنا دل کمیرا وادی پارٹی کی لیڈراورسماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی پلوی پٹیل بھی بی جے پی امیدوارکو ووٹ دے سکتی ہیں۔

10 اراکین اسمبلی دے سکتے ہیں اکھلیش یادو کو جھٹکا

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے 10 اراکین اسمبلی بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ یوپی میں 10 سیٹوں کے لئے 11 امیدوارمیدان میں ہیں، جس کی وجہ سے آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔ اگربی جے پی 7 اورسماجوادی پارٹی کے تین امیدوارہوتے تو ووٹنگ کی نوبت نہیں آتی، لیکن بی جے پی نے اپنے آٹھویں امیدوارپرداؤں لگایا، جس کے بعد ووٹنگ کا عمل لازمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  UP Rajya Sabha Elections 2024: راجیہ سبھا الیکشن کی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا، ایم ایل اے منوج پانڈے نے چیف وہپ کے عہدے سے دیا استعفیٰ

شیوپال یادواورکیشوپرساد موریہ کا بڑا بیان

راجیہ سبھا میں کراس ووٹنگ کی خبروں پرسماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو نے کہا کہ وہ لوگ سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان پرہی جیتے تھے۔ اگرایسا ہوتا ہے تو آگے ہمیں بھی دیکھنا پڑے گا۔ وہیں اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نے راجیہ سبھا الیکشن پرکہا کہ بی جے پی کے پاس اپنی اکثریت سے زیادہ نمبرہے۔ سماجوادی پارٹی کو تیسرا امیدوارکو کھڑا کی ضرورت نہیں تھی۔ اکھلیش یادو کے بیان پرانہوں نے کہا کہ ”کھسیانی بلّی کھمبا نوچے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan– A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان– ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

44 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago